Maktaba Wahhabi

134 - 360
رَأْسِہِ۔‘‘ [1] ’’بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام کی حالت میں مکہ کے راستے میں اپنے سر کے درمیان میں پچھنا لگوایا۔‘‘ صحیح بخاری میں ہے: ’’ وَہُوَ مُحْرِمٌ بِلَحْيِ جَمَلٍ۔‘‘ [2] ’’آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ( اس وقت) حالتِ احرام میں لحی جمل [3] (کے مقام پر) تھے۔‘‘ امام حازمی اور بعض دیگر محدّثین کی رائے میں یہ واقعہ یقینی طور پر حجۃ الوداع کے دوران ہوا۔[4] امام بخاری نے دونوں حدیثوں پر درجِ ذیل عنوان قلم بند کیا ہے: [بَابُ الْحِجَامَۃِ لِلْمُحْرِمِ] [5] [محرم کے پچھنا لگوانے کے متعلق باب] امام نووی نے صحیح مسلم کی دونوں حدیثوں پر درج ذیل عنوان لکھا ہے: [بَابُ جَوَازِ الْحِجَامَۃِ لِلْمُحْرِمِ] [6]
Flag Counter