Maktaba Wahhabi

122 - 360
’’میں نے حجۃ الوداع کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کیا۔ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جمرۃ العقبہ کو کنکریاں مار کر پلٹتے ہوئے دیکھا اور آپ اپنی سواری پر تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بلال اور اُسامہ رضی اللہ عنہما تھے۔ ان میں سے ایک آپ کی سواری کو تھامے لے جارہا تھا اور دوسرے نے سورج سے (بچاؤ کی خاطر) اپنے کپڑے کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کے اوپر اُٹھا رکھا تھا۔‘‘ دونوں حدیثوں کے حوالے سے چار باتیں: ۱: پہلی حدیث میں یہ بات واضح ہے، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مقامِ نمرہ میں نصب شدہ خیمے کے اندر اس کے سائے تلے آفتاب ڈھلنے تک ٹھہرے۔ ب: دوسری حدیث پر امام ابوداؤد نے درج ذیل عنوان قلم بند کیا ہے: [بَابٌ فِيْ الْمُحْرِمِ یُظَلِّلُ۔] [1] [محرم کے سائے تلے آنے کے متعلق باب] امام نووی اس حدیث کی شرح میں رقم طراز ہیں: ’’ اس سے محرم کا اپنے سر کو کپڑے وغیرہ سے سایہ کرنا ثابت ہوتا ہے۔ ‘‘[2] ج: علامہ ابن قدامہ تحریر کرتے ہیں: ’’ وَلَا بَأْسَ أَنْ یَسْتَظِلَّ بِالسَّقْفِ وَالْحَائِطِ وَالشَّجَرَۃِ وَالْخِبَائِ۔ وَإِنْ نَزَلَ تَحْتَ شَجَرَۃٍ ، فَلَا بَأْسَ أَنْ یَطْرَحَ عَلَیْہَا ثَوْبًا یَسْتَظِلُّ بِہٖ ، عِنْدَ جَمِیْعِ أَہْلِ الْعِلْمِ ، وَقَدْ صَحَّ بِہِ النَّقْلُ۔‘‘ [3]
Flag Counter