Maktaba Wahhabi

121 - 360
فَرُحِلَتْ لَہٗ ، فَاَتٰی بَطْنَ الْوَادِی۔‘‘[1] ’’ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (مکہ مکرمہ سے منٰی کی طرف جانے کی غرض سے) سوار ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں (منٰی میں) ظہر، عصر ، مغرب ، عشاء اور فجر (کی نمازیں) پڑھیں۔ پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑی دیر ٹھہرے ، یہاں تک کہ سورج طلوع ہو گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے لیے نمرہ میں بالوں کا بنا ہوا خیمہ نصب کرنے کا حکم دیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہوئے، یہاں تک کہ عرفات تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا ، کہ نمرہ میں آپ کے لیے خیمہ نصب کیا جا چکا تھا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس میں فروکش ہوئے، یہاں تک کہ جب سورج ڈھلا، تو آپ کے فرمانے پر قصواء (اونٹنی) پر پالان ڈالا گیااور آپ صلی اللہ علیہ وسلم (اس پر سوار ہو کر) بطن الوادی میں تشریف لائے۔‘‘] ب: امام مسلم اور امام ابی داؤد نے حضرت ام حصین رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’ حَجَجْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم حَجَّۃَ الوِدَاعِ، فَرَأَیْتُہُ حِیْنَ رَمَی جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ ، وَانْصَرَفَ، وَہُوَ عَلیٰ رَاحِلَتِہِ ، وَمَعَہُ بِلَالٌ۔ وَأَسَامَۃُ رضی اللّٰه عنہما ، أَحَدُہُمَا یَقُوْدُ بِہٖ رَاحِلَتَہُ، وَالآخَرُ رَافِعٌ ثَوْبَہُ عَلیٰ رَأْسِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم مِنَ الشَّمْسِ۔‘‘ [2]
Flag Counter