Maktaba Wahhabi

95 - 103
13۔بدزبانی اور بے وفائی، ظلم نہ کر، ہنسی مذاق میں بھی فحش کلامی نہ کر۔ 14۔بُری بات اور بُرا عمل مت کر۔ 15۔اپنے کسی بھائی کو ناپسندیدہ کام کی طرف متوجہ نہ کر۔ 16۔صحیح گفتگو اور شیریں کلامی کو لازم کر۔ (شیریں کلامی سے وابستہ رہ)۔ 17۔زیادہ ہنسی مذاق نہ کر اور ہمیشہ سچی بات کر۔ 18۔انسان اور حیوان پر رحم کر تاکہ اللہ تعالیٰ تجھ پر رحم کرے۔ 19۔بخل سے بچ، وہ اللہ تعالیٰ اور لوگوں کے نزدیک ناپسندیدہ ہے۔ 20۔جلدی سویا کر، عبادت، محنت اور عمل کے لئے جلدی بیدار ہوا کر۔ 21۔مسجد میں نمازِ باجماعت سے پیچھے مت رہ۔ 22۔غضب (غصے) اور اس کے نتیجے سے ڈر۔ جب تجھے غصہ آئے تو شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگ۔ 23۔خاموشی اختیار کر۔ زیادہ باتیں نہ کر اس لئے کہ ان کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے۔ 24۔قرآنِ کریم کو سمجھنے اور غور و فکر کرنے کے ساتھ پڑھ۔ دوسرے سے بھی قرآن سن اور اس پر عمل کر۔ 25۔(تحفے میں ملنے والی) خوشبو کو واپس نہ کر اور اسے ہمیشہ استعمال کر۔ خاص طور پر نماز کے وقت (ضرور استعمال کر)۔ 26۔مسواک استعمال کر وہ بہت مفید ہے۔ خاص طور پر نماز کے وقت۔ 27۔بہاد بن، اور حق بات کہہ اگرچہ وہ تیرے خلاف ہو۔ 28۔ہر انسان کی نصیحت کو قبول کر ۔ اور اسے ٹھکرانے سے ڈر۔ 29۔ اپنی بیویوں ، اولاد اور تمام اعمال میں عدل و انصاف کر۔ 30۔ لوگوں کی ایذا رسانی پر صبر کر اور ان سے درگذر کر تاکہ اللہ تعالیٰ تجھ سے در گذر کرے۔ 31۔ لوگوں کے لئے وہی چیز پسند کر جو تو اپنے لئے پسند کرتا ہے۔ 32۔ گھر میں داخل ہونے، نکلنے اور ملاقات کے وقت کثرت سے سلام کہا کرو۔ اور بازاروں میں بھی ۔ 33۔ سلام کہنے میں سنت میں وارد الفاظ کی پابندی کر(اپنی طرف سے کمی بیشی نہ کر ) اور وہ ہیں ’’السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ و برکاتہ ‘‘ ان الفاظ کی جگہ یہ الفاظ کام نہیں دیتے:(صباح الخیر ومسآء الخیر) ’’صبح بخیر ، شام بخیریا اھلاً وسہلاً مرحباً۔ سلام کے بعد ان الفاظ کا کہنا ممکن ہے جائز ہے ۔
Flag Counter