Maktaba Wahhabi

99 - 103
’’ اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمت نازل فرمائے جب تک رات کی تاریکی میں حدی خواں حدی خوانی کرے ۔ اور بے آب و گیاہ صحرامیں کوئی درد مند جوان عورت اپنی حفاظت کے لئے اللہ تعالیٰ سے درد مندانہ دعا کرے۔ سیدنا حسان رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دفاع کرتے ہیں عدمنا خیلنا إن لم تروھا یثیر النقع موعدھا کذاء ’’ہمارے گھوڑے باقی نہ رہیں اگر تم انہیں مقام کدا میں غبار اڑاتے ہوئے نہ دیکھو‘‘۔ یبارین الأسنۃ مصعدات علی أکتافھا الأسل الظماء ’’ وہ بلندیوں پر تیزی سے چڑھ رہے ہیں ان کے کندھوں پر خون کے پیاسے عمدہ نیزے ہیں ‘‘۔ تظل جیادنا متمطرات تلطمھن بالخمر النساء ’’ ہمارے عمدہ گھوڑے دوڑنے کے لئے زمین پر پاؤں مار رہے ہیں عورتیں اپنی اوڑھنیاں ان کے منہ پر مار کر انہیں روک رہی ہیں‘‘۔ فإما تعرضوا عنا اعتمدنا و کان الفتح وانکشف الغطاء ’’ یا تو ہم سے اعراض کر لو (سامنا نہ کرو) ہمیں اعتماد و یقین ہے کہ فتح ہمارا مقدر ہوچکی ہے اور پردہ اٹھ گیا ہے‘‘۔ وإلا فاصبروا الجلاد یوم یعز اللہ فیہ من یشاء ’’ یا قتال کے دن تک صبر کرو اسی میں اللہ تعالیٰ جسے چاہے گا عزت دے گا‘‘۔ و جبریل أمین اللّٰہ فینا و روح القدس لیس لہ کفاء ’’ ہم میں روح القدس جبریل امین ہیں جان کا کوئی ہمسر نہیں ہے‘‘۔ و قال اللّٰہ قد رسلت عبدا یقول الحق إن نفع البلاء
Flag Counter