Maktaba Wahhabi

96 - 103
34۔ اپنی ظاہری شکل اور اپنے لباس کو صاف ستھرا رکھو۔ 35۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر عمل کرتے ہوئے اپنے سفید بالوں کو زرد یاسرخ رنگ سے تبدیل کرو۔ 36۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کے ساتھ وابستہ رہ تاکہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان میں داخل ہوجائے:’’تمہارے بعد صبر کے دن آئیں گے آج تم جن سنتوں سے وابستہ ہو ان دنوں میں ان سنتوں کی پابندی کرنے والے کے لئے تمہارے پچاس آدمیوں کے برابر اجر ملے گا۔ صحابہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا :اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیاان میں سے پچاس آدمیوں کے برابر اجر ملے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :بلکہ تمہارے پچاس آدمیوں کے برابر اجر ملے گا‘‘۔ (رواہ ابن نصر فی السنۃ)۔ 37۔ اے میرے اللہ! اپنی کتاب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرنے کی ہمیں توفیق عطا فرما اور ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ، پیروی اور قیامت کے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت عطا فرما۔ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاقِ کریمانہ ) اشعار کا ترجمہ احمد شونی کے دیوان سے یامن لہ الأخلاق ما تہوی العُلا منہا وما یتعشق الکبراء ’’ اے وہ ہستی جس کے اخلاق بلندی کی طرف رخ کرتے ہیں او رجن کے بڑے بڑے لوگ عاشق ہوتے ہیں ‘‘۔ لو لم تقم دیناً لقامت وحدھا دیناً یضیء بنورہ الآناء ’’اگر آپ اس دین کو نہ بھی قائم کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق تنہا دین کی حیثیت اختیار کرلیتے جو اپنے نور سے زمانوں کو روشن کر دیتا‘‘۔ زانتک فی الخلق العظیم شمائل یغری بہن و یولع الکرماء ’’ اخلاقِ عالیہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت و فطرت نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو زینت بخشی ہے زمانے کے کریم و انحراف جس کے مشتاق اور گرویدہ ہیں ‘‘۔ وإذا سخوت بلغت بالجود المدی
Flag Counter