Maktaba Wahhabi

10 - 103
نے مجھ سے قریش کے برابھلا کہنے اور لعنت کو پھیر دیا؟وہ قابل مذمت آدمی کو برا بھلا کہتے اور لعنت کہتے تھے اور میں محمد( قابل تعریف) ہوں ۔(یعنی میرا نام تو محمد ہے) اور وہ مذمم پر سب وشتم کرتے ہیں۔(رواہ بخاری) 5۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’اللہ تعالیٰ نے اولادِ اسماعیل علیہ السلام سے قبیلہ کنانہ کو منتخب کیا ۔کنانہ سے قریش کو ، قریش سے بنی ہاشم کو اور بنی ہاشم سے اللہ نے مجھے منتخب کیا ہے۔ 6۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’میرے نام پر نام رکھو ۔اور میری کنیت (ابو القاسم) پر کنیت نہ رکھو۔اس لئے کہ میں ہی قاسم ہوں اور تمہارے درمیان (اللہ کی نعمتیں تقسیم کرتا ہوں)‘‘ (رواہ مسلم ) (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت کا منظر) 1۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب لوگوں سے زیادہ خوبصورت چہرے والی ، سب سے زیادہ خوبصورت خلقت (جسمانیت) والے تھے، نہ زیادہ لمبے اور نہ زیادہ چھوٹے قد کے تھے۔(متفق علیہ ) 2۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفید خوبصورت چہرے والے تھے۔(رواہ مسلم ) 3۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم درمیانے قد والے تھے۔ دونوں کندھوں کا درمیانی حصہ کشادہ تھا گھنی داڑھی تھی آپکی رنگت پر سرخی غالب تھی ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال کانوں کی لوؤں تک تھے۔میں نے آپکو ایک سرخ جوڑا پہنے ہوئے دیکھا۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ خوبصورت کسی کو نہیں دیکھا۔(رواہ البخاری) 4۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر مبارک ، ہاتھ ، اور پاؤں بڑے تھے خوبصورت چہرے والے تھے میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپکی طرح کا خوبصورت کسی کو نہیں دیکھا۔(رواہ البخاری) 5۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ شمس و قمر جیسا اور گول تھا۔(رواہ مسلم ) 6۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خوش ہوتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ چمک اٹھتا تھا ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ (اس وقت) چاند کا ٹکڑا معلوم ہوتا تھا اور ہم اس کیفیت سے آپکی خوشی معلوم کر لیتے تھے۔ 7۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھلکھلا کر ہنسنے کی بجائے مسکراتے تھے جب تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھتا تو کہتا کہ آپکی آنکھیں سرمگیں ہیں ۔ حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سرمہ نہیں
Flag Counter