Maktaba Wahhabi

40 - 103
اخلاق عالیہ کے بارے میں احادیث 1۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’تم میں بہترین لوگ وہ ہیں جو اخلاق میں بہتر ہوں‘‘ (متفق علیہ)۔ 2۔’’میرے نزدیک سب سے محبوب وہ ہے جو اخلاق میں اچھا ہو‘‘۔ (رواہ البخاری)۔ 3۔’’ایمان میں زیادہ کامل وہ ہے جو اخلاق میں اچھا ہو اور تم میں بہتر لوگ وہ ہیں جو اپنی عورتوں کے لئے بہتر ہوں‘‘۔ (رواہ الترمذی وقال حسن صحیح)۔ 4۔’’ہر دین کا ایک خلق ہوتا ہے اور اسلام کا خلق حیاء ہے‘‘۔ (حسن رواہ ابن ماجہ)۔ 5۔’’مومن اپنے حسنِ خلق کے ساتھ (ہمیشہ) روزے رکھنے والے اور قیام کرنے والے کا درجہ پا لیتا ہے‘‘۔ (صحیح۔ رواہ ابوداؤد)۔ 6۔’’ایمان میں کامل وہ ہے جو اخلاق میں اچھا ہو۔ اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ مہربان ہو‘‘۔ (رواہ الترمذی و حسنہ)۔ 7۔’’قیامت کے دن مومن کی کوئی چیز میزان میں حسنِ حلق سے زیادہ وزنی نہیں ہے‘‘ اور اللہ تعالیٰ فحش گو اور بدزبان کا دشمن ہے‘‘۔ (رواہ ابوداؤد والترمذی و قال حسن صحیح)۔ 8۔’’قیامت کے دن میرے نزدیک تم سب سے زیادہ محبوب اور سب سے زیادہ قریب مجلس میں وہ ہو گا جو اخلاق میں تم سب سے زیادہ اچھا ہو گا۔ اور تم سب سے زیادہ قابل نفرت اور میری مجلس سے دور وہ ہوں گے جو بہت زیادہ باتونی، جبڑے پھاڑ کر بات کرنے والے اور تکبر کرنے والے ہوں گے‘‘۔ (حسن۔ ترمذی)۔ 9۔’’نیکی حسنِ اخلاق کا نام ہے‘‘۔ (رواہ الترمذی و حسنہ)۔ 10۔’’جہاں کہیں بھی رہو اللہ کے ذریعے، برائی کا جواب نیکی سے دیجئے وہ برائی کو مٹا دے گی اور لوگوں کے ساتھ حسن اخلاق سے معاملہ کیجئے‘‘۔ (رواہ الترمذی)۔ 11۔’’مجھے اچھے اخلاق کی تکمیل کے لئے بھیجا گیا ہے‘‘۔ (اسے حاکم اور ذھبی نے صحیح کہا ہے)۔ 12۔’’کیا میں تمہیں اس شخص کی خبر نہ دوں جو آگ پر حرام کیا گیا ہے؟ یا اس شخص کی جس پر آگ حرام ہے؟ وہ ہر رشتے دار کے ساتھ آسانی اور نرمی کرے والا شخص ہے‘‘۔ (رواہ احمد و الترمذی)۔ 13۔’’اللہ کے نزدیک سب سے محبوب بندہ وہ ہے جو سب سے زیادہ اخلاق میں بہتر ہے‘‘۔ (رواہ الحاکم و صححہ الالبانی
Flag Counter