Maktaba Wahhabi

106 - 103
صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجدِ حرام سے پرواز کر کے مسجدِ اقصیٰ میں ان کی امامت کی۔ ھَولٰی کَالنَّجْمِ مُھْتِدیًا بِنُوْرِ اللّٰه مُنْتَفِعًا اَتٰی بھَدِیَّۃِ الصَّلَوَاتِ لِلاَبْرَارِ ذُوالْحَشَمٖ رہنمائی پاکر اور اللہ کے نور سے فائدہ حاصل کرکے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ستارے کی طرح نیچے آترے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم صاحبِ جاہ و حشمت نیک لوگوں کے لئے نمازوں کا تحفہ لائے۔ ممَتْ جَنَّاتُ مَکْرُوْمَۃٍ بِوَادٍ غَیْرِ ذِیْ ذَرْعٍ عَلٰی قَفْرٍ ھَمٰی جَوْدًا سَحَابْ الْجُودِ والْکَرمٖ بے آب و گیاہ وادی میں (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے) مکارمِ اخلاق کے باغات لہلہا اٹھے۔ بنجر زمین پر جودوکرم کا بادل موسلا دھا برس گیا۔ جَزِیْلٌ فی مَوَاھِبِہٖ جَمِیْلٌ فِی مَنَاقِبِہٖ قَدِیْمًا کَانَ مَغْفُوْرًا دَوَامًا شَاکِرَ النِعَمٖ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی عطا و بخشش میں بہت اعلیٰ اور اپنے مناقب میں خوبصورت تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلے ہی بخش دیئے گئے تھے تاہم ہمیشہ اللہ کی نعمتوں کے شکر گذار تھے۔
Flag Counter