Maktaba Wahhabi

74 - 103
"اَبَیْنَا اَبَیْنَا" ’’ہم نے انکار کیا‘‘ ان الفاظ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلند آواز سے دہرایا۔ (متفق علیہ)۔ 7۔سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مہاجرین اور انصار خندق کھودتے اور مٹی ڈھوتے ہوئے یہ شعر پڑھ رہے تھے: نحن الذین بایعوا محمداً علی الجہاد ما بقینا ابداً ہم وہ ہیں جنہوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی زندگی تک جہاد پر بیعت کی ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم انہیں جواب دیتے ہوئے یہ شعر پڑھتے رہے تھے: اللہم لا عیش الا عیش الآخرہ فاغفر للأنصار والمہاجر اے اللہ زندگی تو آخرت ہی کی زندگی ہے۔ تو انصار اور مہاجرین کو بخش دے۔ (متفق علیہ) حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف کرتے ہیں أغرُّ علیہ للنبوۃ خاتم من اللّٰه مشھود یلوح و یشھد آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر مہر نبوت چمک رہی ہے اس کی اللہ کی طرف سے گواہی دی گئی ہے۔ وہ چمک رہی ہے اور آپ کی نبوت کی گواہی دے رہی ہے۔ و ضم إلالٰہ اسم النبی إلی اسمہ إذ قال فی خمس المؤذن أشھد اللہ تعالیٰ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو اپنے نام کے ساتھ ملا لیا ہے۔ جب پانچ نمازوں کے لئے مؤذن ’’اشھد ان محمد رسول اﷲ‘‘ کہتا ہے۔ و شق لہ من اسمہ لیجلہ فذو العرش محمود وھذا محمد اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام اپنے ہی نام سے مشتق کیا ہے۔ چنانچہ صاحب عرش (اللہ تعالی) محمود ہے اور یہ (رسول اللہ) محمد ہیں۔ ( صلی اللہ علیہ وسلم )۔ نبي أتانا بعد یأس وفترۃ من الرسل والاوثان فی الأرض تُعبد
Flag Counter