Maktaba Wahhabi

67 - 103
13۔سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب بھی فحش کسی چیز میں ہوتا ہے وہ اسے عیب دار کر دیتا ہے۔ اور جس چیز میں حیاء ہوتی ہے وہ اسے زینت بخشتی ہے‘‘۔ (رواہ الترمذی)۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ادب 1۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب لوگوں کے کسی دروازے پر آتے تو اس کے سامنے کھڑے نہیں ہوتے تھے بلکہ اس کے دائیں یا بائیں ستون (Piller) کے سامنے کھڑے ہو کر دو دفعہ السلام علیکم کہتے تھے۔ (رواہ احمد)۔ 2۔جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی صحابی رضی اللہ عنہ کو کسی کام کے لئے بھیجتے تو فرماتے تھے: ’’خوشخبری دینا، نفرت پیدا نہ کرنا۔ آسانی کرنا تنگی نہ کرنا‘‘۔ (رواہ احمد)۔ 3۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم تحفہ قبول کرتے اور اس کا بدلہ دیا کرتے تھے۔ (رواہ البخاری)۔ 4۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم بُرے نام کو بدل دیا کرتے تھے۔ (رواہ البخاری)۔ 5۔جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی بیمار کی عیادت (مزاج پرسی) کے لئے جاتے تو فرماتے تھے: ’’کوئی بات (تکلیف) نہیں ہے، یہ بیماری تو پاک کرنے والی ہے‘‘۔ (رواہ البخاری) 6۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی چیز پیتے تھے تو برتن کے باہر تین دفعہ سانس لیتے تھے (یعنی اسے تین وقفوں میں پیتے تھے۔ ایک دم بغیر وقفہ کئے نہیں سڑاک لیتے تھے) فرماتے تھے اس طرح وہ مشروب زیادہ خوشگوار اور بیماری کے جراثیم سے پاک رہتا ہے۔ (رواہ ابن ماجہ)۔ 7۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب پیدل چلتے تھے تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم آگے چلتے تھے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت کو فرشتوں کے لئے چھوڑ دیتے تھے۔ (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت کی حفاظت فرشتے کرتے تھے)۔ (رواہ ابن ماجہ)۔ 8۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیعت وغیرہ میں عورتوں سے ہاتھ نہیں ملاتے تھے۔ (رواہ احمد)۔ 9۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھانے پینے، وضو، کپڑے پہننے اور لینے دینے میں دایاں ہاتھ استعمال کرتے تھے۔ اسکے علاوہ باقی کاموں میں بائیں ہاتھ سے کام لیتے تھے۔ (رواہ احمد) 10۔جب اپنے اہل بیت میں سے کسی کے جھوٹ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگا ہوتے تھے تو اس کے توبہ کرنے تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے اعراض کرتے تھے۔ (رواہ احمد)۔ 11۔اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنے کی اجازت طلب کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اسے اجازت دے دو، وہ
Flag Counter