Maktaba Wahhabi

14 - 103
تو جھاگ ابھر آیا (برتن بھر گیا لبریز ہوگیا) سب اصحاب نے دودھ پیا اس روایت سے زیادہ صحیح ایک روایت سیدنا قیس بن نعمان سکونی نے اس طرح بیان کی ہے۔ ’’ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ چھپتے ہوئے کہیں جارہے تھے تو ابی معبد کے خیمے کے پاس اتر کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مہمانی طلب کی) تو اس نے عرض کیا اللہ کی قسم ہمارے پاس دودھ والی کوئی بکری نہیں ہے اور ہماری بکریاں سب حاملہ ہیں کوئی دودھ ہمارے پاس نہیں ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :وہ کمزور بکری کہاں ہے؟ ابو معبد:اس بکری کو لے آیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : نے اس پر برکت کی دعا کی اور پھر ایک بہت بڑے پیالے میں دودھ دوہا تو اسے سب اصحاب رضوان اللہ علیہم اجمعین نے (جی بھر کر )پیا۔ ابو معبد:آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی وہ شخص ہیں جسے قریش صابی (بے دین) کہتے ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : بیشک وہ ایسا ہی کہتے ہیں ۔ ابو معبد:میں آپ کی پیروی کرتا ہوں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : نہیں (ابھی نہیں )یہاں تک کہ تو سن لے کہ ہم غالب آگئے ہیں ابو معبد نے بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرلی (یعنی مدینے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے غالب آنے کے بعد وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مل گیا (اور ایمان لے آیا)۔ اسے بزاز نے حسن سند کیساتھ روایت کیا ہے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلتوں کا بیان 1۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :۔﴿يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا، وَدَاعِيًا إِلَى اللّٰهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُنِيرًا، وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ بِأَنَّ لَهُمْ مِنَ اللّٰهِ فَضْلًا كَبِيرًا ﴾۔(سورۃ الاحزاب) اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! بیشک ہم نے تجھے گواہ ، خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے اور اللہ کی طرف اس کے حکم سے دعوت دینے والا اور روشن چراغ بناکر بھیجا ہے ایمانداروں کو خوشخبری دیجئے کہ ان کے لئے اللہ کی طرف سے بہت بڑا فضل (عطا کیاگیا ہے)۔ ﴿مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَسُولَ اللّٰهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا﴾۔
Flag Counter