Maktaba Wahhabi

93 - 103
اَسْمَعُ وَاَرٰی﴾ (سورۃ طٰہٰ:46)۔ ’’اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تم دونوں نہ ڈرو، میں یقیناًتمہارے ساتھ ہوں، سنتا اور دیکھتا ہوں‘‘۔ ٭مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش اور بعثت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے ساتھ وابستہ رہیں۔ اس شکر گزاری کے سلسلے میں سوموار کے دن کا روزہ ہے جس کے روزے کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے (اس کی اہمیت) دریافت کی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یہ وہ دن ہے جس دن میری پیدائش ہوئی۔ اسی میں مجھے رسالت دی گئی اور اسی میں مجھ پر قرآن نازل کیا گیا ہے‘‘۔ (رواہ مسلم)۔ 6۔رہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کے جشن منانا جسے بعد والے لوگوں نے ایجاد کیا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، صحابہ رضی اللہ عنہم اور تابعین نے بالکل نہیں منایا۔ اگر جشن میلاد منانے میں کوئی بھلائی اور نیکی ہوتی تو وہ ہم سے پہلے یہ کام کرتے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اس کی ہدایت فرماتے جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیدائش کے دن روزہ رکھنے کا ذکر فرمایا ہے۔ یہ بھی معلوم ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات بھی اسی دن ہوئی ہے۔ سو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر غم کی بجائے خوشی اور جشن منانا کسی طرح ہو سکتا ہے؟ (لوگ اپنے باپ کی موت پر تو جشن نہیں مناتے مگر اپنے روحانی باپ رحمۃ للعٰلمین کی وفات پر جشن مناتے ہیں، یہ حماقت نہیں تو اور کیا ہے۔ (مترجم)۔ 7۔وہ مال جو جشنوں میں خرچ کیا جاتا ہے اگر اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت و اخلاق، سیرت، ادب، تواضع، معجزات، احادیث اور توحید کی دعوت جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی رسالت کا آغاز کیا تھا اس کے علاوہ دوسرے نفع بخش امور کی نشر و اشاعت کے لئے خرچ کیا جائے تو اللہ تعالیٰ مسلمانوں کی ضرور مدد فرمائے جس طرح اس نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کی تھی۔ 8۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سچے محبت کرنے والے کو تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام کی پیروی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل قرآن کے حکم سے وابستگی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر بکثرت درود بھیجنے کی فکر ہوتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق عالیہ کے ساتھ آراستہ ہونا اگر تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سچی محبت کرنے والا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق اختیار کر:
Flag Counter