Maktaba Wahhabi

39 - 103
ہنس رہے تھے۔ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر غصے کے کچھ آثار نہ تھے)۔ الرسول: ’’اے پیارے انس! کیا تو وہاں گیا تھا جہاں جانے کا میں نے حکم دیا تھا؟ انس: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں ابھی جاتا ہوں۔ انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اللہ کی قسم میں نے نو سال تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی ہے۔ میں نہیں جانتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے کسی کام پر کبھی یہ کہا ہو: تو نے اس طرح کیوں کیا ہے؟ نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے کسی کام کا کبھی عیب نکالا ہے۔ اللہ کی قسم آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی مجھے اُف تک نہیں کہا۔ (رواہ مسلم)۔ 16۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے ایک سردار کو قید کیا جس نے نام ’’ثمامۃ‘‘ تھا۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے اسے مسجد کے ستون کے ساتھ باندھ دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس آئے اور فرمایا: اے ثمامۃ! تیرے دل میں کیا خیال ہے؟ ثمامۃ نے کہا: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! میرے دل میں بھلائی ہے۔ میرا حال اچھا ہے۔ اگر آپ قتل کریں گے تو ایک قاتل کو قتل کریں گے۔ اور اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم (مجھے چھوڑ کر) احسان کریں گے تو ایک شکر گذار پر احسان کریں گے۔ (یعنی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا شکر گذار ہوں گا)۔ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مال چاہتے ہیں تو مانگئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چاہت کے مطابق آپ کو دیا جائے گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ثمامۃ کو رہا کر دو‘‘۔ (رہا ہو کر) ثمامہ چلا گیا۔ پھر غسل کر کے مسجد میں داخل ہوا اور عرض کیا: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! اللہ کی قسم روئے زمین پر میرے نزدیک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے زیادہ قابل نفرت کوئی چہرہ نہیں تھا۔ اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ میرے نزدیک تمام چہروں سے زیادہ محبوب ہے۔ اور کوئی دین میرے نزدیک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین سے زیادہ قابل نفرت نہیں تھا مگر اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دین تمام دینوں سے زیادہ محبوب ہو گیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر سے زیادہ قابل نفرت میرے نزدیک کوئی شہر نہیں تھا مگر اب میرے نزدیک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا شہر تمام شہروں سے زیادہ محبوب ہو گیا ہے۔ جب مسلمان ہو کر ثمامہ مکے میں آیا تو ایک آدمی نے اس سے کہا: کیا تو بے دین ہو گیا ہے؟ اس نے جواب دیا: نہیں بلکہ میں نے اسلام قبول کیا ہے۔ (متفق علیہ الفاظ اختصار کے ساتھ مسلم کے ہیں)۔
Flag Counter