Maktaba Wahhabi

502 - 548
’’سننے والا سن لے کہ ہم اللہ کی حمد بیان کرتے ہیں اور اس نے ہمیں(نعمتوں سے)اچھی آزمائش میں ڈالا ہے۔ہمارا رب ہمارا ساتھی ہے اور ہمیں سب سے پیارا ہے۔اللہ سے(جہنم کی)آگ کی پناہ مانگتے ہیں۔‘‘ (۱۱۲۷)عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ رَّسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أَنَّہٗ کَانَ إِذَا سَافَرَ فَاَقْبَلَ اللَّیْلُ ، قَالَ:(( یَاأَرْضُ! رَبِّيْ وَرَبُّکِ(اللّٰہُ)أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شَرِّکِ، وَشَرِّ مَا فِیْکِ، وَشَرِّ مَا خُلِقَ فِیْکِ، وَشَرِّ مَا یَجِبُ عَلَیْکِ، وَأَعُوْذُ مِنْ أَسَدٍ وَّأَسْوَد، وَمِنَ الْحَیَّۃِ وَالْعَقْرَبِ، وَمِنْ سَاکِنِ الْبَلَدِ، وَمِنْ وَّالِدٍ وَّمَا وَلَدَ))۔[1] سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کرتے اور رات ہوجاتی تو فرماتے: ((یَاأَرْضُ! رَبِّيْ وَرَبُّکِ اللّٰہُ أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شَرِّکِ وَشَرِّ مَا فِیْکِ وَشَرِّ مَا خُلِقَ فِیْکِ وَشَرِّ مَا یَجِبُ عَلَیْکِ وَأَعُوْذُ مِنْ أَسَدٍ وَّأَسْوَد وَمِنَ الْحَیَّۃِ وَالْعَقْرَبِ وَمِنْ سَاکِنِ الْبَلَدِ وَمِنْ وَّالِدٍ وَّمَا وَلَدَ)) ’’اے زمین، میرا اور تیرا رب اللہ ہے اور اللہ سے تیرے شر اور تجھ میں جو شر موجود ہے پناہ مانگتا ہوں اور تجھ پر جو شر ہورہا ہے ، اس کی پناہ مانگتا ہوں اور پناہ مانگتا ہوں شیر اور کالے(درندوں)سے اور سانپ اور بچھوؤں سے اور علاقے کے باسیوں، والدین اور ان کی اولاد سے، پناہ چاہتا ہوں۔ (۱۱۲۸)عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عُمَرَ:أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِذَا قَفَلَ مِنْ غَزْوٍ أَوْ حَجٍّ أَوْ غَیْرِہٖ، یُکَبِّرُ عَلٰی کُلِّ شَرَفٍ مِنَ الْأَرْضِ ثَلاَثَ تَکْبِیْرَاتٍ، ثُمَّ یَقُوْلُ:(( لَا إِلٰـہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَيْئٍ قَدِیْرٌ، آئِبُوْنَ تَائِبُوْنَ عَابِدُوْنَ سَاجِدُوْنَ، لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ، صَدَقَ اللّٰہُ وَعْدَہٗ، وَنَصَرَ عَبْدَہٗ، وَھَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَہٗ))۔[2] سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب جہاد اورحج وغیرہ سے واپس تشریف لاتے تو ہر اونچی زمین پر چڑھتے ہوئے تین دفعہ اللہ اکبر کہتے پھر فرماتے: لَا إِلٰـہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَيْئٍ قَدِیْرٌ آئِبُوْنَ تَائِبُوْنَ عَابِدُوْنَ سَاجِدُوْنَ لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ صَدَقَ اللّٰہُ وَعْدَہٗ وَنَصَرَ عَبْدَہٗ وَھَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَہٗ۔ ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اس کا کوئی شریک نہیں اسی کی حکومت(اور ملک)ہے اور اس کی
Flag Counter