Maktaba Wahhabi

484 - 548
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کیفیت دی گئی تھی۔(قتادہ نے)کہا: میں نے حسن(بصری)سے پوچھا: کیفیت کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: جماع(کی قوت)۔ (۱۰۵۹)عَنْ جَابِرٍ رضی اللّٰہ عنہ:(( أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم رَاَی امْرَأَۃً فَأَتَی امْرَأَتَہٗ زَیْنَبَ وَھِیَ تَمْعَسُ مَنِیْئَۃً لَھَا فَقَضٰی حَاجَتَہٗ ثُمَّ خَرَجَ إِلٰی أَصْحَابِہٖ فَقَالَ:(( اِنَّ الْمَرْأَۃَ تُقْبِلُ فِيْ صُوْرَۃِ شَیْطَانٍ وَ تُدْبِرُ فِيْ صُوْرَۃِ شَیْطَانٍ فَإِذَا أَبْصَرَ أَحَدُکُمُ امْرَأَۃً فَلْیَاْتِ أَھْلَہٗ فَإِنَّ ذٰلِکَ یَرُدُّ مَا فِيْ نَفْسِہٖ))۔صحیح[1] سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت دیکھی تو اپنی بیوی زینب کے پاس آئے۔وہ کھال کو دباغت دے رہی تھیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے(ان سے)اپنی بشری ضرورت پوری کی پھر اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم کے پاس آکر فرمایا:(غیر)عورت شیطان کی صورت میں آتی ہے اور شیطان کی صورت میں جاتی ہے لہٰذا تم میں سے کوئی کسی عورت کو دیکھ لے تو اپنی بیوی کے پاس چلا جائے۔یہ(کام)اس کے دل سے وسوسے کو دور کردے گا۔ (۱۰۶۰)عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:قَالَتْ عَائِشَۃُ:مَا أَتٰی رَسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أَحَدًا مِّنْ نِّسَائِہٖ إِلاَّ مُقَنَّعًا، یُرْخِی الثَّوْبَ عَلٰی رَأْسِہٖ۔وَمَا رَأَیْتُہٗ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ، وَلَا رَاٰی مِنِّيْ۔[2] سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہا فرماتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں کے پاس اپنے سر پر کپڑا لٹکائے سر ڈھانپے ہی آتے تھے۔نہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شرمگاہ دیکھی ہے اور نہ آپ نے میری شرمگاہ دیکھی ہے۔ (۱۰۶۱)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم:(( حُبِّبَ إِلَيَّ مِنَ الدُّنْیَا الطِّْیْبُ، وَالنِّسَائُ، وَجُعِلَتْ قُرَّۃُ عَیْنِيْ فِی الصَّلَاۃِ))۔[3] سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنیا میں مجھے(تین چیزیں)محبوب ہیں۔خوشبو، بیویاں اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئی ہے۔ (۱۰۶۲)عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عُمَرَ یَقُوْلُ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم:(( مَا أُعْطِیْتُ مِنْ دُنْیَاکُمْ ھٰذِہٖ إِلاَّ نِسَائَ کُمْ))۔[4]
Flag Counter