Maktaba Wahhabi

460 - 548
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے جب ہمارے لیے عجوہ کھجور کا شربت تیار کیا جاتا تھا۔ہم(بے اہل وعیال اور)بھوکے ہوتے تھے۔جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو کھجوریں کھاتے تو فرماتے: میں نے دو لی ہیں تم بھی دو لے لو۔ (۹۸۶)عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِيْ طَالِبٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ: رَأَیْتُ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَأْکُلُ الرُّطَبَ بِالْقِثَّائِ۔صحیح[1] سیدنا عبداللہ بن جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ککڑی کے ساتھ تازہ کھجور کھاتے ہوئے دیکھا ہے۔ (۹۸۷)عَنْ عَائِشَۃَ:أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ یَأْکُلُ الْبِطِّیْخَ بِالرُّطَبِ۔[2] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تازہ کھجور کے ساتھ تربوز کھاتے تھے۔ (۹۸۸)عَنْ أَنَسٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَأْخُذُ الرُّطَبَ بِیَمِیْنِہٖ، وَالْبِطِّیْخَ بِیَسَارِہٖ، فَیَأْکُلُ بِالْبِطِّیْخِ، وَکَانَ أَحَبَّ الْفَاکِھَۃِ إِلَیْہِ۔یوسف بن عطیہ ضعیف [3] سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دائیں ہاتھ سے تازہ کھجور اور بائیں ہاتھ سے تربوز پکڑتے۔پھر تربوز کے ساتھ کھجور کھاتے تھے اور یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک پسندیدہ پھل تھا۔ (۹۸۹)عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:کَانَ النَّبِيُّ ا یَأْکُلُ الْبِطِّیْخَ بِا لرُّطَبِ، وَالْقِثَّائَ بِالْمِلْحِ۔یحیی بن ہاشم ضعیف[4] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تازہ کھجور کے ساتھ تربوز اور نمک کے ساتھ ککڑی کھاتے تھے۔ (۹۹۰)عَنِ الرُّبَیِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَائَ قَالَتْ :أَتَیْتُ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم بِقِنَاعٍ مِنْ رُطَبٍ وَأَجْرٍ زُغْبٍ، فَأَعْطَانِيْ مِلْئَ کَفِّہٖ حُلِیًّا، أَوْقَالَتْ:ذَھَبًا۔[5]
Flag Counter