Maktaba Wahhabi

378 - 548
(٧٣٨)عَنِ ابْنِ عُمَرَ:أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أَفَاضَ یَوْمَ النَّحْرِ ثُمَّ رَجَعَ فَصَلَّی الظُّھْرَ بِمِنٰی۔[1] سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قربانی والے دن روانہ ہوئے۔پھر واپس آکر منیٰ میں ظہرکی نماز پڑھی۔ (٧٣٩)عَنِ ابْنِ عُمَرَ:أَ نَّہ، کَانَ یَرْمِيْ جَمْرَۃَ الدُّنْیَا بِسَبْعِ حَصَیَاتٍ، یُکَبِّرُ عَلٰی اَثَرِ کُلِّ حَصَاۃٍ، ثُمَّ یَتَقَدَّمُ حَتّٰی یُسْھِلَ، فَیَقُوْمُ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَۃِ فَیَقُوْمُ طَوِیْلاً وَیَدْعُوْ وَیَرْفَعُ یَدَیْہِ ثُمَّ یَرْمِی الْوُسْطٰی، ثُمَّ یَأْخُذُ بِذَاتِ الشِّمَالِ فَیُسْھِلُ، وَیَقُوْمُ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَۃِ، ثُمَّ یَدْعُوْ وَیَرْفَعُ یَدَیْہِ وَیَقُوْمُ طَوِیْلًا، ثُمَّ یَرْمِيْ ذَاتَ الْعَقَبَۃِ مِنْ بَطْنِ الْوَادِيْ، وَلَا یَقِفُ عِنْدَھَا . ثُمَّ یَنْصَرِفُ فَیَقُوْلُ:ھٰکَذَا رَأَیْتُ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَفْعَلُہ،۔صحیح[2] سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ نزدیک والے جمرے کو سات کنکریاں مارتے تھے۔ہر کنکری پر اللہ اکبر کہتے پھر آگے آکر تھوڑا آرام کرتے۔پھر قبلہ رخ ہو کر(بڑی)لمبی دیر ہاتھ اٹھا کر دعا کرتے رہتے۔ پھر درمیانے جمرے کو(کنکریاں)مارتے۔پھر بائیں طرف نکل کر تھوڑا آرام کرتے اور قبلہ رخ ہو کر لمبی دیر کھڑے ہو کر ہاتھ اٹھائے دعا کرتے۔ پھر وادی کے درمیان سے جمرہ عقبہ کو(کنکریاں)مارتے اور اس کے پاس کھڑے نہیں ہوتے تھے۔اس کام سے فارغ ہوکر وہ فرماتے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا ہی کرتے دیکھا تھا۔ (٧٤٠)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم صَلَّی الظُّھْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ، ثُمَّ رَقَدَ رَقْدَۃً بِالْمُحَصَّبِ، ثُمَّ رَکِبَ إِلَی الْبَیْتِ فَطَافَ بِہٖ۔صحیح[3] سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر وعصر اور مغرب وعشاء کی نماز پڑھی پھر وادی محصب میں تھوڑی دیر سوگئے پھر سوار ہو کر بیت اللہ تشریف لے گئے تو اس کا طواف کیا۔ ٭٭٭
Flag Counter