Maktaba Wahhabi

339 - 548
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتا تھا تو آپ کی(جمعہ کی)نماز درمیانی ہوتی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ(بھی)درمیانہ ہوتاتھا۔ (۶۳۷)عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَتْ لِلنَّبِيِّ خُطْبَتَانِ، یَجْلِسُ بَیْنَھُمَا یَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَیُذَکِّرُ النَّاسَ۔صحیح[1] سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے(جمعہ میں)دو خطبے ہوتے تھے جن کے درمیان آپ بیٹھاکرتے تھے۔ان خطبوں میں آپ قرآن پڑھتے تھے اور لوگوں کو نصیحت کرتے تھے۔ (۶۳۸)عَنْ جَابِرٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِذَا خَطَبَ احْمَرَّتْ عَیْنَاہُ، وَعَلاَ صَوْتُہٗ، وَاشْتَدَّ غَضَبُہٗ، کَأَنَّہٗ مُنْذِرُ جَیْشٍ۔ثُمَّ یَقُوْلُ:صَبَّحَتْکُمْ أَوْمَسَّتْکُمُ السَّاعَۃُ، ثُمَّ یَقُوْلُ :(( بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَۃُ کَھَاتَیْنِ))یُفَرِّقُ بَیْنَ أَصَابِعِہِ السَّبَّابَۃِ وَالْوُسْطٰی، ثُمَّ یَقُوْلُ :(( خَیْرُ الْھَدْيِ ھَدْيُ مُحَمَّدٍ، وَشَرُّالْأُمُوْرِ مُحْدَثَاتُہَا، وَکُلُّ بِدْعَۃٍ ضَلَالَۃٌ))۔صحیح[2] سیدنا جابر(بن عبداللہ الانصاری)رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب خطبہ دیتے تو آپ کی آنکھیں سرخ ہوجاتیں اور آواز بلند ہوجاتی۔آپ کا غضب زیادہ ہوجاتا گویا آپ(دشمن کے)کسی لشکر سے ڈرا رہے ہیں۔پھر آپ فرماتے :مجھے اور قیامت کو اس طرح بھیجا گیا ہے۔آپ اپنی درمیانی انگلی اور انگشت شہادت کے درمیان فرق کرتے( ہوئے سمجھاتے)۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرماتے سب سے بہترین طریقہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے اور سب سے بری باتیں بدعات ہیں اور ہر بدعت گمراہی ہے۔ (۶۳۹)عَنْ عُبَیْدِاللّٰہِ بْنِ أَبِيْ رَافِعٍ :أَنَّ مَرْوَانَ اسْتَخْلَفَ أَبَاھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ عَلَی الْمَدِیْنَۃِ، فَصَلّٰی بِہِمْ أَبُوْھُرَیْرَۃَ الْجُمُعَۃَ، فَقَرَأَ سُوْرَۃَ الْجُمُعَۃِ فِی الرَّکْعَۃِ الْأُوْلٰی، وَفِی الثَّانِیَۃِ ﴿إِذَا جَائَ کَ الْمُنَافِقُوْنَ ﴾قَالَ:عُبَیْدُاللّٰہِ: فَقُلْتُ لَہٗ: لَقَدْ قَرَأْتَ سُوْرَتَیْنِ، سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِيْ طَالِبٍ رضی اللّٰہ عنہ یَقْرَأُ بِہِمَا ، قَالَ أَبُوْھُرَیْرَۃَ:سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَقْرَأُ بِہِمَا۔صحیح[3]
Flag Counter