Maktaba Wahhabi

334 - 548
(۶۲۳)عَنْ نَافِعٍ قَالَ:صَلَّیْتُ مَعَ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَص الْعَتَمَۃَ فَقَرَأَ ﴿إِذَا السَّمَآئُ انْشَقَّتْ ﴾ فَسَجَدَ فَقُلْتُ:مَا ھٰذِہٖ؟ قَالَ:سَجَدْتُّ بِہَا خَلْفَ أَبِی الْقَاسِمِ ا ، فَلاَ أَزَالُ أَسْجُدُ فِیْھَا حَتّٰی اَلْقَاہُ۔صحیح[1] سیدنا نافع(تابعی رحمہ اللہ)سے روایت ہے کہ میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی تو آپ نے(سورت)إذا السماء انشقت پڑھی اور سجدہ کیا۔میں نے کہا: یہ کیا ہے؟ انھوں نے فرمایا:میں نے اس(سورت)میں ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سجدہ کیا ہے اورمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ملاقات(اپنی وفات)تک اس میں سجدہ کرتا رہوں گا۔ (۶۲۴)عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَقُوْلُ فِيْ سُجُوْدِ الْقُرْآنِ بِاللَّیْلِ:(( سَجَدَ وَجْھِيَ لِلَّذِيْ خَلَقَہٗ وَشَقَّ سَمْعَہٗ وَبَصَرَہٗ بِحَوْلِہٖ وَقُوَّتِہٖ))۔[2] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو تلاوت قرآن کے سجدے میں(یہ الفاظ)پڑھتے تھے: ﴿سَجَدَ وَجْھِیَ لِلَّذِیْ خَلَقَہٗ وَشَقَّ سَمْعَہٗ وَبَصَرَہٗ بِحَوْلِہٖ وَقُوَّتِہٖ ﴾ ’’میرے چہرے نے اس ذات کے لیے سجدہ کیا جس نے اسے پیدا کیا اور اس نے اس کی سماعت وبصارت اپنی قدرت اور اقتدار سے کھول دی۔‘‘ (۶۲۵)عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:جَائَ رَجُلٌ إِلَی النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم فَقَالَ:یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنِّيْ رَأَیْتُنِی اللَّیْلَۃَ وَأَنَا نَائِمٌ کَأَنِّيْ أُصَلِّيْ خَلْفَ شَجَرَۃٍ، فَسَجَدْتُّ فَسَجَدَتِ الشَّجَرَۃُ لِسُجُوْدِيْ، فَسَمِعْتُھَا وَھِيَ تَقُوْلُ:اللّٰھُمَّ اکْتُبْ لِيْ بِہَا عِنْدَکَ أَجْرًا، وَضَعْ عَنِّيْ بِہَا وِزْرًا، وَاجْعَلْھَا لِيْ عِنْدَکَ ذُخْرًا، وَتَقَبَّلْھَا مِنِّيْ کَمَا تَقَبَّلْتَھَا مِنْ عَبْدِکَ دَاوٗدَ۔قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:فَقَرَأَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سَجْدَۃً، ثُمَّ سَجَدَ، فَسَمِعْتُہٗ وَھُوَ یَقُوْلُ:مِثْلَ مَا أَخْبَرَہُ الرَّجُلُ عَنْ قَوْلِ الشَّجَرَۃِ۔[3]
Flag Counter