Maktaba Wahhabi

310 - 548
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نوافل میں سے فجر کی دو رکعتوں کے علاوہ کسی اور نماز کا سخت اہتمام نہیں کرتے تھے۔ (۵۶۳)عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ شَقِیْقٍ قَالَ:سَأَلْتُ عَائِشَۃَ عَنْ صَلَاۃِ رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم مِنَ التَّطَوُّعِ ، فَقَالَتْ: کَانَ یُصَلِّيْ قَبْلَ الظُّھْرِ أَرْبَعًا فِيْ بَیْتِيْ، ثُمَّ یَخْرُجُ فَیُصَلِّيْ بِالنَّاسِ، ثُمَّ یَرْجِعُ إِلٰی بَیْتِيْ فَیُصَلِّيْ رَکْعَتَیْنِ۔وَکَانَ یُصَلِّيْ بِالنَّاسِ الْمَغْرِبَ، ثُمَّ یَرْجِعُ إِلٰی بَیْتِيْ فَیُصَلِّيْ رَکْعَتَیْنِ۔وَکَانَ یُصَلِّيْ بِہِمُ الْعِشَائَ ثُمَّ یَدْخُلُ بَیْتِيْ فَیُصَلِّيْ رَکْعَتَیْنِ، وَکَانَ یُصَلِّيْ مِنَ اللَّیْلِ تِسْعَ رَکَعَاتٍ، فِیْھِنَّ الْوِتْرُ۔وَکَانَ یُصَلِّيْ لَـیْـلًا طَوِیْلًا قَائِمًا، وَلَیْلًا طَوِیْلًا جَالِسًا، فَإِذَا قَرَأَ وَھُوَ قَائِمٌ رَکَعَ وَسَجَدَ وَھُوَ قَائِمٌ، وَإِذَا قَرَأَ وَھُوَ قَاعِدٌ رَکَعَ وَسَجَدَ وَھُوَ قَاعِدٌ۔وَکَانَ إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ صَلّٰی رَکْعَتَیْنِ، ثُمَّ یَخْرُجُ فَیُصَلِّيْ بِالنَّاسِ صَلَاۃَ الْفَجْرِ۔صحیح[1] سیدنا عبداللہ بن شقیق(تابعی رحمہ اللہ)سے روایت ہے کہ میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نفل نماز کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر میں ظہر سے پہلے چار رکعتیں پڑھتے تھے پھر جاکر لوگوں کو نماز پڑھاتے۔پھر گھر آتے تو دو رکعتیں پڑھتے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو مغرب کی نماز پڑھاتے۔پھر میرے گھر میں آتے تو دو رکعتیں پڑھتے۔پھرآپ لوگوں کو عشاء کی نماز پڑھاتے پھر(جب)میرے گھر میں داخل ہوتے تو دو رکعتیں پڑھتے۔آپ رات کو وتر سمیت نو رکعتیں پڑھتے۔آپ رات کا(ایک)لمبا حصہ قیام میں گزارتے اور(ایک)لمبا حصہ بیٹھے رہتے۔جب آپ قیام میں قراء ت کرتے تو رکوع اور سجدہ قیام ہی سے کرتے اور اگر بیٹھنے کی حالت میں آپ قراء ت کرتے تو رکوع اور سجدہ بھی اسی حالت میں کرتے۔جب فجر طلوع ہوتی تو آپ دو رکعتیں پڑھتے اور پھر جا کر لوگوں کو فجر کی نماز پڑھاتے تھے۔ (۵۶۴)عَنْ حَفْصَۃَ رَضِيَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْھَا قَالَتْ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ، لَا یُصَلِّيْ إِلاَّ رَکْعَتَیْنِ خَفِیْفَتَیْنِ۔صحیح[2] سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب فجر طلوع ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم(فرضوں سے پہلے)صرف ہلکی سی دو رکعتیں(ہی)پڑھتے تھے۔
Flag Counter