Maktaba Wahhabi

288 - 548
(۴۹۹)عن عَلِيٍّ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَقْضِی الْحَاجَۃَ، وَیَأْکُلُ مَعَنَا اللَّحْمَ وَیَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَکَانَ لَا یَحْجُبُہٗ ـ أَوْ یَحْجُزُہٗ ـ عَنْ قِرَآئَ ۃِ الْقُرْآنِ شَيْئٌ لَیْسَ الْجَنَابَۃَ۔[1] سیدنا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی حاجت پوری کرتے۔ہمارے ساتھ گوشت کھاتے اور قرآن پڑھتے تھے۔آپ کو قراء ت قرآن سے سوائے جنابت کے کوئی چیز نہیں روکتی تھی۔ (۵۰۰)عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَذْکُرُ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ أَحْیَانِہٖ۔[2] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہرحال میں اللہ کا ذکر کرتے تھے۔ (۵۰۱)عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ یَقُوْلُ:کُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ ا فَرَجَعَ مِنَ الْغَائِطِ، فَأُتِيَ بِطَعَامٍ، فَقِیْلَ:لَا تَتَوَضَّأُ، فَقَالَ:(( لَمْ أُصَلِّ فَأَتَوَضَّأْ))۔صحیح[3] سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہا فرماتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت سے فارغ ہو کر آئے۔پھر کھانا لایا گیا اور کہا گیا کہ آپ وضو نہیں کرتے؟تو آپ نے فرمایا: میرا نماز کا(فی الحال)ارادہ نہیں کہ وضو کروں(وضو تو نماز کے لیے ضروری ہے)۔ (۵۰۲)عَنِ ابْنِ الصِّمَّۃِ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:مَرَرْتُ عَلَی النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم وَھُوَ یَبُوْلُ، فَسَلَّمْتُ عَلَیْہِ فَلَمْ یَرُدَّ عَلَيَّ، حَتّٰی قَامَ إِلٰی جِدَارٍ فَحَتَّہٗ بِعَصًا کَانَتْ مَعَہٗ، ثُمَّ وَضَعَ یَدَہٗ عَلَی الْجِدَارِ فَمَسَحَ وَجْھَہٗ وَذِرَاعَیْہِ ثُمَّ رَدَّ عَلَيَّ۔[4] سیدنا ابن الصمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا اور آپ پیشاب کر رہے تھے تو میں نے آپ کو سلام کیا۔آپ نے میرے سلام کا کوئی جواب نہ دیا۔پھر آپ ایک دیوار کی طرف گئے اسے اپنی لاٹھی سے کھرچا جو آپ کے پاس تھی۔پھر اپنا ہاتھ دیوار پر رکھا پھر اپنے منہ اور بازوؤں کا مسح(تیمم)کیا پھر میرے سلام کا جواب دیا۔
Flag Counter