Maktaba Wahhabi

27 - 548
سے(کافی)شدت محسوس ہوتی آپ(اسے یاد کرنے کے لیے)اپنے(مبارک)ہونٹوں کو حرکت دیتے تو اللہ تعالیٰ نے وحی نازل فرمائی۔﴿لاَ تُحَرِّکْ بِہٖ لِسَانَکَ لِتَعْجَلَ بِہٖ﴾ٖ آپ اسے جلدی یاد کرنے کے لیے اپنی زبان کو حرکت نہ دیں ﴿اِنَّ عَلَیْنَا جَمْعَہٗ وَقُرْاٰنَہٗ ﴾اس کا(تیرے دل میں)جمع کرنا اور پڑھانا ہمارے ذمہ ہے پھر آپ اسے پڑھیے گا۔ ﴿فَاِذَا قَرَاْنٰہُ فَاتَّبِعْ قُرْاٰنَہٗ ﴾(سورۃ القیامۃ:۱۶۔۱۸) ’’پھر جب ہم اسے پڑھیں تو بعد میں تو اسے پڑھ۔‘‘ ’’(ابن عباس رضی اللہ عنہا نے)کہا:(کان لگا کر)اسے سن اور خاموش ہوجا پھر تیرا اسے پڑھنا ہمارے ذمہ ہے۔‘‘ (ابن عباس رضی اللہ عنہا نے)کہا: پھر جب جبریل(علیہ السلام)آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم(کان لگا کر)سنتے تھے اور جبریل(علیہ السلام)چلے جاتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس(وحی)کو اسی طرح پڑھ لیتے جیسا کہ جبریل(علیہ السلام)نے پڑھا تھا۔ (۲۲)عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ رضی اللّٰہ عنہ کَانَ النَّبِيُّ إِذَا أُنْزِلَ عَلَیْہِ الْوَحْيُ نَکَسَ عَلَیْہِ رَأْسَہٗ وَنَکَسَ أَصْحَابُہٗ رُئُ وْسَہُمْ، فَلَمَّا أُ ثْلِيَ عَنْہُ رَفَعَ رَأْسَہٗ۔صحیح[1] عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جب وحی نازل ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سر(مبارک)جھکاتے۔ آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم بھی اپنے سروں کو جھکالیتے۔جب وحی(کی آمد)ختم ہوتی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سر(مبارک)اٹھا لیتے تھے۔ (۲۳)عَن عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ: کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِذَا أُنْزِلَ عَلَیْہِ کُرِبَ لِذٰلِکَ وَتَرَبَّدَ وَجْھُہٗ۔قَالَ:فَأَنْزَلَ اللّٰہُ عَلَیْہِ ذَاتَ یَوْمٍ، فَلُقِيَ کَذٰلِکَ فَلَمَّا سُرِّيَ عَنْہُ قَالَ:((خُذُوْا عَنِّيْ، قَدْ جَعَلَ اللّٰہُ لَھُنَّ سَبِیْلاً، الثَّیِّبُ بِالثَّیِّبِ وَالْبِکْرُ بِالْبِکْرِ۔اَلثَّیِّبُ جَلْدُ مِائَۃٍ ثُمَّ رَجْمًا بِالْحِجَارِ، وَالْبِکْرُ جَلْدُ مِائَۃٍ ثُمَّ نَفْيُ سَنَۃٍ))۔صحیح[2] سیدنا عبادہ بن الصامت رضی اللہ عنہ(ہی)سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جب وحی نازل ہوتی تو آپ کو اس سے تکلیف ہوتی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کا رنگ متغیر ہوجاتا۔ایک دفعہ اللہ نے آپ پر وحی نازل کی تو اسی طرح آپ کو تکلیف ہوئی۔پھر یہ تکلیف ٹل گئی۔آپ نے فرمایا: مجھ سے لے لو، اللہ نے ان
Flag Counter