Maktaba Wahhabi

262 - 548
چہرے پر ظاہر ہوجاتا تھا۔میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! لوگ جب بادل(دیکھتے)ہیں تو خوش ہوتے ہیں اس امید پر کہ اس سے بارش ہوگی اور جب میں آپ کو دیکھتی ہوں تو آپ کے چہرۂ مبارک ناگواری کا اثر پاتی ہوں؟ آپ نے فرمایا: اے عائشہ رضی اللہ عنہا!مجھے اس(بات)کا ڈر رہتا ہے کہ کہیں اس میں عذاب نہ ہو۔ایک قوم کو ہوا(اور بادل)کے ساتھ عذاب دیا گیا ہے۔ایک قوم نے عذاب دیکھ کر کہا تھا کہ یہ بادل ہے جس سے ہمارے لیے بارش ہوگی۔ (۴۵۳)عَنْ عَائِشَۃَ :((کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، إِذَا رَاٰی مَخِیْلَۃً تَغَیَّرَ وَجْھُہٗ وَتَلَوَّنَ، وَدَخَلَ وَخَرَجَ، وَأَقْبَلَ وَأَدْبَرَ، فَإِذَا أَمْطَرَتِ السَّمَائُ سُرِّيَ عَنْہُ، قَالَتْ:وَذَکَرْتُ لَہُ الَّذِيْ رَأَیْتُ، قَالَ:(( وَمَا یُدْرِیْہِ لَعَلَّہٗ، قَالَ قَوْمٌ(( فَلَمَّا رَاَوْہُ عَارِضًا مُّسْتَقْبِلَ أَوْدِیَتِھِمْ قَالُوْا:ھٰذَا عَارِضٌ مُّمْطِرُنَا))الْآیَۃَ))۔صحیح[1] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب بادل دیکھتے تو آپ کے چہرے کا رنگ بدل جاتا تھا۔آپ گھر میں داخل ہوتے اور باہر نکل جاتے۔آگے آتے اور پیچھے مڑ جاتے اور جب آسمان سے بارش ہوجاتی تو آپ خوش ہوجاتے تھے۔میں نے جب آپ سے آپ کے اس عمل کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: کیا پتا ہے کہ کیا ہوگا؟ ایک قوم نے کہا: ﴿ فَلَمَّا رَأَوْہُ عَارِضًا مُّسْتَقْبِلَ أَوْدِیَتِھِمْ قَالُوْا ھٰذَا عَارِضٌ مُّمْطِرُنَا ﴾(الاحقاف :۲۴) ’’جب انھوں نے عذاب کو بصورت بادل دیکھا جو اُن کے میدانوں کا رُخ کئے ہوئے تھا تو کہا: یہ بادل ہے اس سے ہمارے لیے بارش ہوگی۔ (۴۵۴)عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ زَوْجِ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَتِ:(( اسْتَیْقَظَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لَیْلَۃً فَزِعًا، یَقُوْلُ((سُبْحَانَ اللّٰہِ مَاذَا أُنْزِلَ اللَّیْلَۃَ مِنَ الْخَزَائِنِ، وَمَاذَا اُنْزِلَ مِنَ الْفِتَنِ، مَنْ یُّوْقِظُ صَوَاحِبَ الْحُجُرَاتِ؟))یُرِیْدُ أَزْوَاجَہٗ((لِکَيْ یُصَلِّیْنَ رُبَّ کَاسِیَۃٍ فِی الدُّنْیَا عَارِیَۃٌ فِی الْآخِرَۃِ))۔صحیح[2] سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ڈرے ہوئے ،نیند سے بیدار ہوئے۔آپ فرما رہے تھے سبحان اللہ! آج رات کتنے ہی خزانے اورکتنے ہی فتنے اتارے گئے ہیں۔کون ان حجرے والوں کو جگائے گا؟ یعنی آپ کی بیویاں تاکہ وہ نماز پڑھیں۔دنیا میں کتنی ہی کپڑا پہننے والی عورتیں آخرت میں ننگی ہوں گی۔
Flag Counter