Maktaba Wahhabi

250 - 548
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عائشہ! اگر میں چاہتا تو میرے ساتھ سونے کے پہاڑ چلتے۔میرے پاس ایک فرشتہ آیا جس کے کمر بند کی جگہ کعبہ کے برابر تھی۔فرشتے نے کہا: بے شک آپ کا رب آپ پر سلام بھیج رہا ہے اور فرماتا ہے کہ: اگرآپ چاہیں تو بندہ نبی بن جائیں اوراگر چاہیں تو بادشاہ نبی بن جائیں تو میں نے جبریل علیہ السلام کی طرف دیکھا تو انھوں نے میری طرف اشارہ کیا کہ عاجزی اختیار کریں۔تو میں نے کہا: بندہ نبی، عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی تکیہ لگا کر کھانا نہیں کھاتے تھے، فرماتے تھے: میں اس طرح کھاتا ہوں جیسا کہ بندہ کھاتا ہے اور اس طرح بیٹھتا ہوں جیسا کہ ایک بندہ بیٹھتا ہے۔ (۴۱۶)عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ:مَا رُؤِيَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أَکَلَ مُتَّکِئًا قَطُّ، وَلَا یَطَأُ عَقِبَہٗ رَجُلاَنِ۔[1] سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی تکیہ لگا کر کھانا کھاتے نہیں دیکھا گیا اور نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے دو پاؤں چلے ہیں(آپ یہ پسند نہیں کرتے تھے کہ آپ کے پیچھے پیچھے اس طرح چلیں جیسا کہ لوگ بادشاہوں کے پیچھے چلتے تھے)۔ (۴۱۷)عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَجْلِسُ عَلَی الْأَرْضِ، وَیَأْکُلُ عَلَی الْأَرْضِ۔[2] ابن عباس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زمین پر بیٹھتے تھے اور زمین پر کھانا کھاتے تھے۔ (۴۱۸)عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم:(( إِنَّمَا أَنَا عَبْدٌ آکُلُ کَمَا یَأْکُلُ الْعَبْدُ وَأَجْلِسُ کَمَا یَجْلِسُ الْعَبْدُ))۔[3] سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں صرف(اللہ کا)بندہ ہوں۔کھانا اس طرح کھاتا ہوں جس طرح ایک بندہ کھاتا ہے اور اس طرح بیٹھتا ہوں جس طرح ایک بندہ بیٹھتا ہے۔ (۴۱۹)عَنْ أَبِيْ سَلَمَۃَ قَالَ:سَأَلْتُ اَبَاسَعِیْدٍ الْخُدْرِيِّ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَسْجُدُ فِی الْمَائِ وَالطِّیْنِ، حَتّٰی رَأَیْتُ أَثَرَ الطِّیْنِ فِيْ جَبْھَتِہٖ۔[4]
Flag Counter