Maktaba Wahhabi

236 - 548
(۳۷۹)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ:أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ إِذَا صَافَحَ الرَّجُلَ:لَمْ یَنْزِعْ یَدَہٗ مِنْ یَدِہٖ، حَتّٰی یَکُوْنَ ھُوَ الَّذِيْ یَنْزِعُ یَدَہٗ، وَلَا یَصْرِفُ وَجْھَہٗ عَنْ وَجْھِہٖ حَتّٰی یَکُوْنَ ھُوَ الَّذِيْ یَصْرِفُ وَجْھَہٗ عَنْ وَجْھِہٖ وَلَمْ یُرَ مُقَدِّمًا رُکْبَتَیْہِ بَیْنَ یَدَيْ جَلِیْسٍ لَہٗ۔[1] سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی شخص سے مصافحہ کرتے تو جب تک وہ اپنا ہاتھ نہ کھینچتا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا ہاتھ نہیں کھینچتے تھے۔آپ اپنا چہرہ بھی اس کے چہرے کے پھیرنے کے بعد ہی پھیرتے تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی بیٹھے ہوئے ساتھی کے سامنے گھٹنے آگے کرکے نہیں بیٹھتے تھے۔ (۳۸۰)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:مَا شَمَمْتُ رَایِحَۃً قَطُّ أَطْیَبَ مِنْ رَایِحَۃِ رَسُوْلِ اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، وَلَا یُنَاوِلُ أَحَدٌ یَدَہٗ فَیَتْرُکَھَا حَتّٰی یَکُوْنَ ھُوَ الَّذِيْ یَتْرُکُھَا، وَمَا أَخْرَجَ رُکْبَتَیْہِ بَیْنَ یَدَيْ جَلِیْسٍ لَہٗ قَطُّ، وَمَا قَعَدَ إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ وسلم رَجُلٌ قَطُّ فَقَامَ حَتّٰی یَقُوْمَ۔[2] سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشبو سے زیادہ کوئی خوشبو نہیں سونگھی۔آپ کا ہاتھ اگر کوئی پکڑتا تو آپ اس کے چھوڑنے کے بعد ہی چھوڑتے تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی بیٹھے ہوئے ساتھی کے سامنے گھٹنے آگے کرکے نہیں بیٹھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اگر کوئی بیٹھا ہوا ہوتا تو اس کے اٹھنے سے پہلے نہیں اٹھتے تھے۔ (۳۸۱)عَنْ أَنَسٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم مَا یَسْأَلُہٗ سَائِلٌ قَطُّ إِلَّا أَصْغٰی إِلَیْہِ؛حَتّٰی یَکُوْنَ ھُوَ الَّذِيْ یَنْصَرِفُ، وَمَا یُنَاوِلُ أَحَدٌ یَدَہٗ قَطُّ إِلَّا نَاوَلَھَا إِیَّاہُ؛فَلَمْ یَنْزِعْھَا مِنْ یَدِہٖ حَتّٰی یَکُوْنَ ھُوَالَّذِيْ یَنْزِعُھَا۔[3] سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اگر کوئی پوچھنے والا پوچھتا تو اس کی طرف متوجہ ہوتے اور اس کے چلے جانے کے بعد ہی جاتے۔آپ کا ہاتھ اگر کوئی پکڑتا تو اسے پکڑنے دیتے۔پھر اس کے چھڑانے سے پہلے اپنا ہاتھ نہ چھڑاتے۔
Flag Counter