Maktaba Wahhabi

144 - 548
رَسُوْلِ اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، وَلَا مَسِسْتُ شَیْئًا قَطُّ خَزَّۃً وَلَا حَرِیْرَۃً أَلْیَنَ مِنْ کَفِّ رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم۔صحیح سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم(کے جسم مبارک)کی خوشبو سے زیادہ نہ مشک کستوری سونگھی ہے اور نہ مشک عنبر، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلی سے زیادہ ملائم نہ ریشم چھوا نہ اس سے ملائم جلدوالا کوئی اور کپڑا۔(آپ کی خوشبو سب سے زیادہ اچھی اور آپ کی ہتھیلیاں سب سے زیادہ ملائم تھیں) (۱۸۵)عَنْ أَنَسٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:دَخَلَ عَلَیْنَا النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، فَقَالَ:عِنْدَنَا، فَعَرِقَ، وَجَائَتْ أُمِّيْ بِقَارُوْرَۃٍ فَجَعَلَتْ تَسْلُتُ الْعَرَقَ فِیْھَا، فَاسْتَیْقَظَ النَّبِيُّ ا فَقَالَ:(( یَا أُمَّ سُلَیْمٍ مَا ھٰذَا الَّذِيْ تَصْنَعِیْنَ؟))، قَالَتْ:ھٰذَا عَرَقُکَ نَجْعَلُہٗ فِيْ طِیْبِنَا وَھُوَ مِنْ أَطْیَبِ الطِّیْبِ۔صحیح[1] سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس(ہمارے گھر میں)تشریف لائے اور قیلولہ کیا۔آپ کو پسینہ آگیا تو میری ماں(ام سلیم)ایک برتن لائی اور ہاتھوں سے یہ پسینہ پونچھ کر برتن میں ڈالنے لگیں۔پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوگئے تو فرمایا: اے ام سلیم! یہ کیا کررہی ہو؟ انھوں نے کہا: آپ کا یہ پسینہ ہم اپنی خوشبو میں ڈالیں گے۔یہ خوشبو سے زیادہ پاکیزہ(اور اچھی)خوشبو والا ہے۔ (۱۸۶)عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:صَلَّیْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ وسلم صَلاَۃَ الْأُوْلٰی، ثُمَّ خَرَجَ إِلٰی أَھْلِہٖ وَخَرَجْتُ مَعَہٗ، فَاسْتَقْبَلَہٗ وَلَدَانِ فَجَعَلَ یَمْسَحُ خَدَّيْ أَحَدِھِمْ وَاحِدًا وَاحِدًا، قَالَ:وَأَمَّا أَنَا فَمَسَحَ خَدَّيَّ۔قَالَ: فَوَجَدْتُّ لِیَدِہٖ بَرْدًا أَوْ رِیْحًا، کَأَنَّمَا أَخْرَجَھَا مِنْ جُؤْنَۃِ عَطَّارٍ۔صحیح[2] سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پہلی نماز پڑھی۔پھر آپ اپنے گھر کی طرف تشریف لے گئے، میں آپ کے ساتھ گیا۔آپ کے سامنے دو لڑکے آئے تو آپ دونوں کے رخساروں پر ہاتھ پھیرتے رہے اور میرے رخسارپر ہاتھ پھیرا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ کی ٹھنڈک اور خوشبو محسوس کی گویا وہ عطر فروش کے خوشبو دار برتن سے باہر نکلا ہے۔ (۱۸۷)عَنْ أَبِيْ جُحَیْفَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:خَرَجَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم بِالْھَاجِرَۃِ إِلَی الْبَطْحَائِ فَتَوَضَّأَ[3]
Flag Counter