Maktaba Wahhabi

136 - 548
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صفت مروی ہے کہ آپ نہ بہت لمبے قد کے تھے اور نہ چھوٹے(بلکہ درمیانے قد کے تھے)آپ کا رنگ گلاب کے پھول جیسا سرخ وسفید تھا۔پھر پہلی حدیث(۱۵۴)جیسی حدیث بیان کی اور(راوی نے)کہا: ربیعہ(انس کے شاگرد اور تابعی)نے کہا: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بالوں سے ایک بال دیکھا تھا وہ سرخ تھا، تو(مجھ سے)کہا گیا: یہ خوشبو(اور مہندی)لگانے کی وجہ سے سرخ ہوگیا تھا۔ (۱۵۶)عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِيْ طَالِبٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لَیْسَ بِالطَّوِیْلِ وَلَا بِالْقَصِیْرِ، ضَخْمَ الرَّأْسِ وَاللِّحْیَۃِ، شَثْنَ الْکَفَّیْنِ۔مُشَرَّبٌ حُمْرَۃً، ضَخْمَ الْکَرَادِیْسِ، طَوِیْلَ الْمَسْرُبَۃِ، إِذَا مَشٰی تَکَفّٰی تَکَفِّیًا، کَأَنَّمَا یَنْحَطُّ مِنْ صَبَبٍ لَمْ أَرَقَبْلَہٗ وَلَا بَعْدَہٗ مِثْلَہٗ صلي اللّٰه عليه وسلم۔[1] سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ تو بہت لمبے تھے اور نہ چھوٹے قد کے۔آپ کا سر اور داڑھی بڑی تھی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلیاں سخت اور موٹی تھیں۔(آپ کا رنگ)سرخی مائل(اور سفید)تھا آپ کی ہڈیوں کے جوڑ بڑے تھے۔سینے کے نیچے لمبے بال تھے جب آپ چلتے تو آگے کی طرف جھک کر(تیز)چلتے گویا کہ کوئی اوپر سے نیچے اتر رہا ہے۔میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم جیسا کوئی نہیں دیکھا نہ پہلے اور نہ بعد میں۔ (۱۵۷)عَنْ أَنَسٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ: کَانَ النَّبِيُّ ا ضَخْمَ الرَّأْسِ وَالْقَدَمَیْنِ لَمْ أَرَ بَعْدَہٗ وَلَا قَبْلَہٗ مِثْلَہٗ، وَکَانَ بَسْطَ الْکَفَّیْنِ۔صحیح[2] سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بڑے سر اور بڑے قدموں والے تھے میں نے آپ جیسا کوئی نہیں دیکھا نہ پہلے اور نہ بعد میں۔آپ کی ہتھیلیاں چوڑی تھیں۔ (۱۵۸)عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ضَلِیْعَ الْفَمِ، أَشْکَلَ الْعَیْنَیْنِ، مَنْھُوْشَ الْعَقِبِ۔قَالَ شُعْبَۃُ:قُلْتُ لِسَمَّاکٍ:مَا ضَلِیْعُ الْفَمِ؟ قَالَ:عَظِیْمُ الْفَمِ، قَالَتْ:مَا أَشْکَلُ الْعَیْنِ؟ قَالَ: طَوِیْلُ شَقِّ الْعَیْنِ، قُلْتُ:مَا مَنْھُوْشُ الْعَقِبِ؟ قَالَ:قَلِیْلُ لَحْمِ الْعَقِبِ۔صحیح[3]
Flag Counter