Maktaba Wahhabi

73 - 222
کے اس عمل کو اسی آیت کی تصدیق قرار دیا۔ اسی طرح آیۃ الجلابیب[يُدْنِيْنَ عَلَيْہِنَّ مِنْ جَلَابِيْبِہِنَّ۝۰ۭ] بھی تمام مسلمان عورتوںکیلئے،وجوبِ حجاب کی دلیل ہے ،شیخ عبدالرحمن السعدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس آیت کریمہ کو آیۃ الحجاب کے نام سے موسوم کیاجاتاہے۔ امام سیوطی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:پردے کی یہ آیت تمام عورتوں کے حق میں وجوبِ حجاب پردال ہے،اس آیت سے ہرعورت کیلئے اپناسر اورچہرہ ڈھانپنا فرض معلوم ہورہاہے۔ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اسی آیت کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے تمام مومن عورتوں کو،جب وہ کسی کام سے اپنے گھر وں سے نکلیں، یہ حکم دیا ہے کہ وہ اپنی اوڑھنیوں کے ساتھ اپنے سروں کے اوپر سے اپنے چہروں کو ڈھانپ لیا کریں،اور صرف ایک آنکھ ظاہرکیاکریں۔[1] عبداللہ بن عباس کا یہ قول،اپنے شواہد کے ساتھ قابلِ قبول بن جاتا ہے ۔ جن علماء نے اس آیت کریمہ کو امہات المؤمنین کے ساتھ خاص کیا ہے،ان میں سے بہت سوں نے،اس تخصیص سے مراد یہ لیا ہے کہ امہات المؤمنین،عام معمول کے حجاب سے بڑھ کرپردہ اختیارکریں،عام معمول کا حجاب چہرہ اورہاتھوں اور زینت کی ہرچیز کو چھپانے کے ساتھ تھا ۔ امام بغوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:آیتِ حجاب کے نزول کے بعد ،کسی شخص کیلئے یہ ممکن نہ رہا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی بیوی کو دیکھ پائے،خواہ اس نے نقاب لیاہویانہ لیا ہو(نقاب لینے سے مراد وہ اضافی چادر ہے جومعمول کے حجاب کے اوپر ڈالاکرتی تھیں
Flag Counter