Maktaba Wahhabi

174 - 222
نیز کپڑوں کے پیچھے سے بھی رؤیت ممکن ہے،اللہ تعالیٰ کافرمان ہے: [وَاِذَا رَاٰكَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا ]( الانبیاء:۳۶) پھر نصِ حدیث سے واضح ہے کہ سبیعہ نے نکاح کا پیغام دینے والوں کیلئے بناؤ سنگھار کیا تھا،اور نکاح کاپیغام دینے والا اپنی مخطوبہ(منگیتر) کودیکھ سکتا ہے،اور ابوالسنابل نے بھی نکاح کاپیغام دیا تھا،حافظ ابن حجر نے (الاصابۃ)میں فرمایا ہے کہ ابن سعد فرماتے ہیں :ابوالسنابل بھی ان لوگوں میں شامل تھا جنہوں نے سبیعہ کو نکاح کا پیغام دیاتھا،بلکہ ابن البرقی فرماتے ہیں: سبیعہ سے ابوالسنابل نے شادی کی تھی اور اس کابیٹا سنابل اسی کے بطن سے متولد ہواتھا۔ پھر بعض احادیث میں یہ الفاظ بھی وارد ہیں کہ سبیعہ نے بناؤسنگھار کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو خوشبو سے بھی معطر کررکھاتھا،[1]توکیا اجنبی مردوںکی موجودگی میں عورت کیلئے خوشبوکااستعمال جائز ہوگا ؟جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایسی عورت کیلئے شدید وعید موجود ہے؟بالکل نہیں،جب نہیں تو پھر ہمارا جواب درست ہوا۔ اڑتیسواں شبہ کچھ لوگوں نے بخاری ومسلم میں ،عطاء بن ابی رباح سے مروی ایک حدیث کا سہارالیا ہے، وہ فرماتے ہیں: مجھ سے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: کیا میں تجھے ایک جنتی خاتون دکھاؤں؟میں نے عرض کیا :کیوں نہیں ؟فرمایا :یہ سیاہ فام عورت جنتی ہے، یہ خاتون نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اقدس میں حاضر ہوئی اورعرض کیا :مجھے مرگی کے دورے پڑتے ہیں اور کبھی کبھی برہنہ بھی ہوجاتی ہوں؟رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم چاہو تو صبر کرلو تو تمہارے لئے جنت ہے،اورچاہوتومیں اللہ تعالیٰ سے تمہاری صحت
Flag Counter