Maktaba Wahhabi

17 - 222
اِلَّا الْاِصْلَاحَ مَا اسْتَطَعْتُ۝۰ۭ وَمَا تَوْفِيْقِيْٓ اِلَّا بِاللہِ۝۰ۭ ][1] یعنی:نہیں ہے میرا کوئی مقصد سوائے اصلاح کرنے کے،جتنی میں طاقت رکھتاہوں اور نہیں ہے میری توفیق مگر اللہ تعالیٰ کے ساتھ۔ ولااحب لکم الاالصواب کما احبہ وھو من خیر المقاصدلی یعنی:میں آپ سب کیلئے صرف درستگی کاراستہ پسندکرتاہوں،جیسا کہ اپنے لئے پسند کرتاہوں،اور یہ سب سے بہترین مقصدہے۔ رسالہ کی اہمیت اہمیتِ رسالہ میں یہی کافی ہے کہ حجاب ایک شرعی فریضہ ہے،جو مؤمن عورتوں کو، کافر عورتوں سے،اور پاکدامن عورتوں کو فاجر عورتوں سے متمیز کرتاہے۔یہ تہذیب وتمدن کی ترقی کے مظاہرمیں سے ایک بہترین مظہر ہے،اور انسانی معاشرے کی خوبیوں میں سے ایک نہایت عمدہ خوبی اورعلامت ہے ۔ اس رسالہ کاہدف ایک ایسا پیغام نشرکرنا ہے جو یہ استحقاق رکھتا ہے کہ غیور قسم کے بھائیوں کی گردنیں اس کی طرف متوجہ ہوں اور مخلص دعاۃ کی نگاہیں اس کی طرف اٹھنے لگیں۔ مہمِّ رسالہ حارث بن حدان ،فتنہ کے بارہ میں فرماتے ہیں:ہرفتنہ شبہ کی پیداوارہوتا ہے اور حجت اوربیان کے بعد راہِ فرار اختیارکرجاتاہے ۔ ہمارے اس رسالہ میں ان تمام شبہات کا تعاقب کیاگیا ہے جن پر ان لوگوں کا اعتماد تھا جو مسلم خاتون کو بے پردگی کی دعوت دینے میں کوشاںوحریص ہیں،چنانچہ رسالہ میں ان شبہات کی قلعی کھولی گئی ہے اور اختصار کے پہلوکو ملحوظ رکھتے ہوئے علمی
Flag Counter