Maktaba Wahhabi

16 - 222
چنانچہ میں نے یہ مختصرسی بحث تیار کی،تاکہ اس موضوع پر موجود دوسری ابحاث کے ساتھ شامل ہوکر،نفوسِ لوامہ میں حرکت ونشاط اوربیداری کے اعادہ،نیز جوضمیر خوابِ غفلت سے سرشارہیں،کو بیدارکرکے انہیں جھنجھوڑنے کا سبب بن جائیں؛ تاکہ یہ نفوس وضمائر اپنی رشد وسعادت کی طرف پلٹ آئیں۔ یہ ایک المیہ ہے کہ مغربی تسلط اور فکری جنگ ہمارے پاکیزہ معاشرے پر یلغار کئے ہوئے ہے،دریں حالات میری پوری کوشش رہی ہے کہ حق کے ان لشکروں کو جو اغیار کے ان طوفانوں بلکہ ان کے مکروہ عزائم جن کے ذریعہ وہ مسلمان بہنوں کے تشخص کو مجروح کرنے پر تلے ہوئے ہیں،کے آگے پوری قوت وبسالت کے ساتھ بند باندھنے میں مصروف ہیں ،کو اس رسالہ کی صورت میں معقول حد تک مادۂ علمیہ میسر آجائے ۔ نیز وہ لوگ بھی اس رسالہ سے پوری طرح مستفید ہوسکیں جو اغیارکی بدبودار سازشوں اورکوششوںکے ابطال کیلئے مصروفِ عمل ہیں،جن سازشوں کاہدف مسلمان خاتون اور اس کا عزت وحشمت کے ساتھ اپنے گھرمیں ٹکے رہنا ،ہے ۔ نیز وہ لوگ بھی فائدہ اٹھاسکیں جو بیدار ذہنوں اورکھلی آنکھوں کے ساتھ ان شیطانی تجویزوں اوروسوسوں کوناکام بنانے کیلئے مستعدہیں،معلوم ہے کہ ان شیطانی حملوں کی یلغار مسلم خاتون کے شرعی حجاب(جس میں چہرے کے ڈھانپنے کی فرضیت مسلم ہے )پر ہے،اپنی ان سازشوں کو کامیاب بنانے کیلئے انہوں نے کچھ بے اصل، وہمی اورجدلی استدلالات کا سہارا لیا ہے،جن کی بنیاد ان کے اپنے علم واجتہاد پر ہے اورجن کی حیثیت محض شبہات کی ہے۔ حضرات!یہی میرا مقصد ومیلانِ طبع ہے،ہدف صرف اصلاح ہے: [اِنْ اُرِيْدُ
Flag Counter