Maktaba Wahhabi

15 - 222
عورت کے چہرے کی بے پردگی کی تحریک خطرناک توہے ہی،ساتھ ساتھ قطعی طور پہ علم سے پیاسی اورکوری تحریک ہے۔ میں یہ تصور بھی نہیں کرسکتا کہ چہرے کی بے پردگی کی وجہ یہ قرار دی جائے کہ چہرے کا پردہ نہ کرنے والی خواتین کے دل ایمان کے تعلق سے پژمردہ ہوچکے ہیں ،یا پھر ایمان کے چشمے خشک ہوچکے ہیں (کچھ عورتوں میں یہ تصور ممکن ہے بیشتر عورتوں میں نہیں)بلکہ ان کے اندر پائی جانے والی ظاہری عبادات اس تصور کی نفی کرتی ہیں۔ البتہ اگریوں کہاجائے تودرست ہوگا کہ چہرے کی بے پردگی نے عورتوں کے اندر پائے جانے والے ایمان کو ضعیف اور مضمحل بنادیا ہے،میں پورے وثوق سے کہنے کو تیار ہوں کہ خواتین کے چہرے ننگے کرنے کی اس بے راہ روی کی دعوت کے پسِ پردہ،وہ پوشیدہ جذبات وخواہشات ہیں، جن کیلئے بڑے قوی قسم کے شبہات کے ذریعے(بے پردگی کے) جوازکی سبیل فراہم کردی گئی ہے۔ اور یہ سب کچھ نفسِ امارہ کا کیا دھراہے،جس نے نفسِ لوامہ سے پوری طرح محاذ آرائی مول لے کر،اس کی چنگاریاں یکسر بجھاڈالیں اور حرکت ونشاط کو پوری طرح شل کرکے رکھ دیا،اوپر سے شبہات کی بھرمار!نتیجہ یہ کہ اب وہ پوری طرح جمود ورکود کا شکارہوچکاہے۔ اس موضوع پر لکھنے کاسبب میں نے یہ مختصر سا رسالہ اس وقت تحریر کرنے کا عزمِ صمیم کرلیاجب میں نے دیکھا کہ شرعی حجاب کے ارد گرد بہت سے حملے اورخطرے گھیرا ڈالنے کی کوشش میں مصروف ہوچکے ہیں۔ جب میں نے شکوک وشبہات کی دبے قدموں آہٹ محسوس کی،جو اسلامی اقدار کو مٹاڈالنے پر منتج ہوسکتی تھی؟ (وﷲ المستعان)
Flag Counter