Maktaba Wahhabi

205 - 222
جواب:اس حدیث میں قطعی طور پر ایسی کوئی دلالت نہیں ہے کہ ربیع بنت معوذ کے ہاتھ کھلے ہوئے تھے،نہ کوئی ایسا اشارہ ہے جس سے یہ لازم آتا ہو،یہ احتمال بھی ممکن ہے کہ محمد بن عقیل صغیر السن ہوں،یہ احتمال بھی ہوسکتا ہے کہ ان کے ہاتھ دستانوں میں چھپے ہوں۔ دسواں شبہ کچھ لوگوں نے عیسیٰ بن عثمان رحمہ اللہ سے مروی ایک اثر کا سہارالیا ہے،وہ کہتے ہیں : میں فاطمہ بنت علی رضی اللہ عنہماکے پاس تھا ،ایک شخص نے آکر ان کے سامنے ان کے والد کی تعریف شروع کردی،انہوں نے خاک لیکر اس کے چہرے پراڑادی۔( ابن سعد، ابن عساکر) جواب:اس اثرمیں ایسی کوئی دلالت نہیں کہ ان کے ہاتھ ظاہرہوں،نہ ایسا کوئی اشارہ ہے جس سے یہ لازم آتا ہو،پھر ان کا خاک اڑانے کا عمل ہاتھوںمیں دستانے پہنے ہوئے بھی ممکن ہے۔
Flag Counter