Maktaba Wahhabi

118 - 222
پا نچویں فصل (ایسے شبہات سے استدلال،جوکسی عذرِ شرعی کی بناء پر محلِ نزاع سے خارج ہوجاتے ہیں) اس فصل کے تحت تین فروع ہیں: پہلی فرع : یہ ہے کہ عورت بڑھاپے کی عمر کوپہنچ جائے،ایسی عورت کیلئے مشروط طور پر اپنے چہرے کوکھولنا جائزہے۔درج ذیل شبہات کا یہی جواب بنتاہے۔ اکیسواں شبہ قبیصہ بن جابرروایت کرتے ہیں:میں ایک بوڑھی عورت،جس کاتعلق بنو اسد سے تھا، کے ساتھ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے گھر گیا،ہمارے ساتھ تین آدمی اور بھی تھے، عبداللہ بن مسعود نے اس عورت کی چمکتی پیشانی دیکھی،بہت غضبناک ہوئے اور فرمایا: کیا تم پیشانی پر حلق کرتی ہو؟(یعنی :مونڈتی ہو؟)( جلباب المرأۃ ص:98) جواب:قبیصہ کا یہ کہنا کہ وہ عورت بوڑھی تھی،جواب کیلئے کافی ہے،تاکہ ہمارا وقت اور توانائی بچ جائے،بوڑھی عورتوں کیلئے چہرے سے پردہ ہٹانا گناہ نہیں ہے، یہی عذر کافی ہے،کسی اور عذر کو تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ با ئیسواں شبہ شیخ البانی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب (جلباب المرأۃ)میں فرمایاہے : تاریخ ابن عساکر میں ابن الزبیر کے ایک قصہ میں ہے کہ ان کی والدہ اسماء بنت ابی بکر تشریف لائیں، ان کاچہرہ کھلاہواتھا اور وہ مسکرارہی تھیں۔
Flag Counter