Maktaba Wahhabi

148 - 222
تینتیسواں شبہ کچھ لوگوں نے عائشہ رضی اللہ عنہاسے مروی ایک اثر سے استدلال کیا ہے،وہ فرماتی ہیں: ـاللہ کی قسم!میں نے انصار عورتوں سے افضل کوئی عورت نہیں دیکھی،سورۃ النور میں جب اللہ تعالیٰ کافرمان:[وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِہِنَّ عَلٰي جُيُوْبِہِنَّ۝۰۠ ]نازل ہوا تو ان کے مرد اپنے گھروں کولوٹے اور اپنی عورتوں پر اس آیت کی تلاوت کی ،راتوں رات ہی ہر عورت اپنا مفروش کمبل لیتی ہے ،اور اس میں ڈھک چھپ کر (نمازِ فجر کیلئے حاضرہوتی ہے)اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل،تصدیق اوربھرپور ایمان کا مظاہرہ کرتے ہوئے۔ (ابن ابی حاتم) جواب:یہ اثر بھی ان لوگوں کی دلیل بنتا ہے جو عورت کے چہرے کے پردہ کے وجوب کے قائل ہے،جن متاخرین نے اس اثر سے چہراکھولنے کی دلیل لی ہے ان کے شبہ کی بنیاد لفظ (فاعتجرت بہ)ہے،انہوں نے اعتجار کامعنی یہ سمجھا ہے کہ عورت کا اپنے سرکوباندھ لینا اورچہرہ کھلارکھنا،یہ فہم بالکل غلط ہے ؛کیونکہ اعتجار کے عمل سے مراد عورت کا اپنے سر اور چہرہ دونوں پر کپڑا لپیٹنا ہے،پچھلے صفحات میں ابن الاثیر کے حوالہ سے یہ معنی گذر چکاہے۔
Flag Counter