Maktaba Wahhabi

1 - 222
تقدیم عبداللہ ناصرالرحمانی الحمد اللّٰه رب العالمین والصلاۃ والسلام علی أشرف الأنبیاء والمرسلین وعلی آلہ وأصحابہ وأھل طاعتہ إلی یوم الدین،أمابعد زیرنظر رسالہ دراصل ایک عربی رسالے کی تفہیم وترجمانی ہے،عربی رسالہ ہمارے فاضل دوست فضیلۃ الشیخ /علی بن عبداللہ النمی حفظہ اللہ کی تصنیف لطیف ہے،جسے انہوں نے (الشہاب فی کشف الشبھات عن الحجاب)کے نام سے موسوم فرمایا ہے، اس نام سے رسالہ کا موضوع واضح ہوجاتا ہے،یعنی مسلم خاتون کے پردے کے حوالے سے جو،کچھ لوگوں نے چہرے اورہاتھوں کے کھلارکھنے کے جواز کا قول اختیار کیا ہے،جو شرعاً، اخلاقاًوعقلاًباطل وناقابلِ فہم ہے،ان لوگوں نے اپنے مؤقف کے اثبات کیلئے کچھ دلائل کا سہارالیا ہے ۔ مؤلف حفظہ اللہ نے ان دلائل کو محض شبہات قرار دیا ہے اور ان کا علمی رد فرمایا ہے۔ رسالۂ ھذاکے بالاستیعاب مطالعہ سے واضح ہوگا کہ مؤلف حفظہ اللہ کاتعاقب انتہائی قوی اورادلۂ کتاب وسنت وآثارِسلف سے مزین ومبرہن ہے۔ اللہ رب العزت کا ہم پراحسانِ عظیم ہے کہ اس نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ذریعہ، ہم پر اپنا دین مکمل فرمادیا،ارشاد ہوتاہے: [اَلْيَوْمَ اَكْمَلْتُ لَكُمْ دِيْنَكُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِيْ وَرَضِيْتُ لَكُمُ الْاِسْلَامَ دِيْنًا۝۰ۭ ] المائدۃ:۳ یعنی:آج میں نے تمہارے لئے تمہارادین مکمل کردیاہے اورتم پر (دین کی صورت میں)اپنی نعمت تمام فرمادی اور تمہارے لئے اسلام کو بطورِ دین پسند فرمالیا۔
Flag Counter