میں سے جو بھی طاقت رکھتا ہو کھانا تیار کرے۔ یہ کسی مخصوص رشتے کے لئے خاص نہیں ہے۔
وفات کے بعد کون سے امور سرانجام دینا چاہئے
نوحہ اور بین سے بچنا چاہئے:
عن عبد اللّٰه قال: قال النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم : ((لیس منا من ضرب الخدود وشق الجیوب ودعا بدعوی الجاهلیة))(صحیح البخاری: 1394) صحیح مسلم،کتاب الایمان، باب تحریم ضرب الخدود وشق الجیوب و الدعا بدعوى الجاهلیة: 1؍99)
’’جس نے رخساروں کو پیٹا، گریبان پھاڑا اور جاہلیت کی طرح واویلہ کیا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔‘‘
لیس منا کا مطلب ہے۔ اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں یا یہ ہمارا طریقہ کار نہیں ہے۔ ملاحظہ فرمائیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان اعمال اور ان کے مرتکبین کے خلاف کس قدرسخت رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔
وعن عبد الرحمن بن عوف قال: قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم : ((ما نهیت عن البکا وإنما نهیت عن النوح))(شرح السنة للبغوی :1535، 5؍437)
’’ عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان روایت کرتے ہیں۔ آپ نے فرمایا میں رونے سے نہیں روکتا میں تو نوحہ کرنے سے منع کرتا ہوں۔‘‘
ابو بردہ بن ابو موسیٰ روایت کرتے ہیں۔ ابو موسی شدید تکلیف سے بے ہوش ہو گئے ان کا سر ان کی اہلیہ کی گود میں تھا۔ اہل خانہ میں سے ایک عورت چیخنے لگی۔ ابو
|