Maktaba Wahhabi

84 - 98
پوری تفصیل سے بیان کر دئیے جاتے ہیں اور بطور مثال چند ایک کا تذکرہ آ جاتا ہے۔اس کی ایک صورت تو عمومی رویے کے بیان کی ہے جیساکہ اکثر مقامات پر بنی اسرائیل کے طور طریقے بیان کیے گئے اور بعض مقامات پر متعین فرد کا نام لے لیا جاتا ہے۔جیسا کہ ابولہب کی بیوی کا تذکرہ قرآن میں موجود ہے یا رسول اللہ نے بعض لوگوں کا نام لے کر بد دعا کی ہے۔ان متعین افراد کے وہ طور طریقے اور اوصاف خصوصی توجہ کے قابل ہیں، جن کی بنیاد پر انہیں خاص کیا گیا۔تاکہ عام مسلمان ان اوصاف سے بچنے کی کوشش کریں۔ذیل میں ایسی ہی چند جہنمی خواتین کا تذکرہ کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے جہنم میں جانے کا سبب بننے والے اعمال کا مطالعہ کر کے ہم ان سے بچ سکیں۔ حضرت نوح علیہ السلام اور لوط علیہ السلام کی بیویاں سیدنا نوح علیہ السلام دنیا میں اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں۔ سب سے پہلے پیغمبر اور نبی سیدنا آدم تھے۔ اس وقت شرک نہ تھا۔ سب سے پہلے نوح کی قوم میں شرک کا آغاز ہوا وہ لوگ ود، سواع، یغوث یعوق اور نسر بت کی پوجا کر تے تھے۔ یہ سب نام ان کے نیک لوگوں کےتھے۔ جن کا احترام غلو کے ساتھ بڑھتے ہوئے شرک تک جا پہنچا اور ان نیک ہستیوں کے بت بنا کر ان کی پرستش شروع ہو گئی۔ سیدنا نوح اسی شرک کے خلاف برسر پیکار رہے اور 950سال تک تبلیغ کی۔ بالاخر اللہ کا عذاب آیا۔ ایک تندور سے نکلنے والا پانی بڑھتے ہوئے طوفان کی شکل اختیار کر گیا۔ جس میں تمام کافر غرق ہو کر ہلاک ہو گئے۔ ان میں سیدنا نوح کا بیٹا اور ان کی بیوی بھی شامل تھی۔ یہ سب تفصیلات قرآن مجید میں موجود ہیں۔
Flag Counter