Maktaba Wahhabi

176 - 238
(أحمد 6684 ؛ النسائی 140 ابن ماجہ 422) شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’البتہ سر کا مسح ایک سے زائد بار کرنا مستحب نہیں ہے، جیسا کہ صحیح حدیثوں سے پتہ چلتا ہے۔‘‘ اس لیے کہ جتنے بھی حضرات نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضوء کا طریقہ روایت کیا ہے؛ انہوں نے سر کا مسح صرف ایک بار نقل کیا ہے۔ ابن قیم حفظہ اللہ فرماتے ہیں : ’’ صحیح بات یہ ہے کہ آپ نے سر کے مسح کا اعادہ نہیں کیا۔ بلکہ جب آپ اپنے تمام اعضاء کو کئی بار دھویا کرتے تھے تب بھی سر کا مسح صرف ایک ہی بار کرتے تھے۔ صحیح اور صریح سنت میں ایسے ہی ثابت ہے۔ اور اس کے خلاف کبھی ایک بار کا عمل بھی ثابت نہیں ہے۔‘‘(زاد المعاد 1؍ 186) ٭٭٭
Flag Counter