Maktaba Wahhabi

132 - 238
سے سب سے اعلی مقام احسان کا ہے۔ اور کوئی انسان جب تک اسلام اور ایمان کو مکمل نہ کرلے ؛ اس کے لیے اس مقام و مرتبہ تک پہنچنا نا ممکن ہے۔ علمائے کرام رحمہم اللہ فرماتے ہیں :’’ ہر محسن (مرتبہ احسان پر فائز) مؤمن مسلمان ہے ؛ اس لیے کہ ایمان و اسلام کے مرتبہ کو مکمل کئے بغیر احسان تک پہنچنا نا ممکن ہے۔ لیکن ہر مؤمن محسن نہیں ہوسکتا۔;ہر وہ انسان جو درجہ ایمان تک پہنچ گیا ہو؛ وہ درجہ احسان تک پہنچا ہوا نہیں ہوتاکیونکہ احسان کا درجہ اعلی و ارفع ہے۔  احسان : اتقان اور عمدگی؛ نفاست اور کمال عمل کو کہتے ہیں ؛یعنی کسی عمل کو اس طرح پورا کیا جائے کہ وہ اعلی مرتبہ تک پہنچ جائے۔ اس کا ایک ہی رکن ہے جسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کیا ہے؛ ارشاد فرمایا : ((أَنْ تَعْبُدَ اللّٰهَ کَأَنَّکَ تَرَاہُ فَإِنَّکَ إِنْ لَا تَرَاہُ فَإِنَّہُ يَرَاکَ )) ’’ تم اللہ تعالیٰ کی عبادت گویا تم اس کو دیکھتے ہو اور اگر تم اس کو نہیں دیکھتے تو وہ تم کو دیکھتا ہے۔‘‘ پس یہ اللہ تعالیٰ کی عبادت ہے جو اس عزت اور جلال والی ہستی کے قریب کرتی ہے؛ انسان کو چاہیے کہ خوب دل لگا کر اچھے اور عمدہ طریقہ سےعبادت کو پورا کرے۔اورعبادت میں اللہ کے مراقبہ اور قربت کا احساس رکھتے ہوئےاپنے نفس کے ساتھ مجاہدہ کرے تاکہ وہ عبادت کو اس طرح پورا کرسکے کہ وہ اپنے مرتبہ میں کمال درجہ کو پہنچ جائے۔یعنی اللہ تعالیٰ کی عبادت اس طرح سے کرے کہ اس کی قربت کا احساس رہے؛ کہ وہ اللہ کے سامنے ایسے کھڑا ہے؛اوروہ اللہ تعالیٰ کو دیکھ رہاہے۔ یہ عقیدہ اللہ تعالیٰ کے خوف وخشیت اور اس کی ہیبت اور تعظیم کو واجب کرتا ہے۔ پس جس انسان کی یہ حالت ہو تو وہ اللہ تعالیٰ کا خصوصی ساتھ حاصل کرکے کامیاب و کامران ہو جاتا ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کافرمان گرامی ہے:  ﴿ اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الَّذِيْنَ اتَّقَوْا وَّالَّذِيْنَ ہُمْ مُّحْسِنُوْنَ ، ﴾[١٦:١٢٨] ’’ کچھ شک نہیں اللہ ان کے ساتھ ہے جو پرہیزگار ہیں اور جو احسان کرنے والے ہیں ۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ کافرمان گرامی ہے:  ﴿ وَالَّذِيْنَ جَاہَدُوْا فِيْنَا لَنَہْدِيَنَّہُمْ سُبُلَنَا ، ۭ وَاِنَّ اللّٰهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِيْنَ ، ﴾ [٢٩:٦٩] ’’اور جنہوں نے ہماری راہ میں کوشش کی ہم اُن کو ضرور اپنی راہ دکھائیں گے۔ اوربے شک اللہ تعالیٰ تو محسنین کے ساتھ ہے۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ کافرمان گرامی ہے:  ﴿ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِيْنَ ، ﴾ [٢:١٩٥] ’’بےشک اللہ نیکی کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ کافرمان گرامی ہے:  ﴿ لِلَّذِيْنَ اَحْسَنُوا الْحُسْنٰى وَزِيَادَۃٌ ، ۭ ﴾ [١٠:٢٦] ’’جن لوگوں نے نیکو کاری کی ان کے لیے بھلائی ہے اور (مزید برآں ) اور بھی۔‘‘
Flag Counter