Maktaba Wahhabi

57 - 702
سنت کے موافق پاتے ہیں ، اسے راجح قرار د یتے ہیں اور اسی کے مطابق فتویٰ دیتے ہیں ، اس سلسلے میں وہ کسی امام کی تقلید کے بجائے سلف کے طریقے کی پیروی کرتے ہیں ۔ انھوں نے اردو، فارسی اور عربی تینوں زبانوں میں فتوے لکھے۔ اردو میں ان کا اسلوب گذشتہ صدی میں علما کے یہاں مستعمل اسلوب سے مختلف نہیں ۔ عربی الفاظ اور تراکیب کا اس پر گہرا اثر ہے۔ املا میں بھی پرانا انداز نظر آتا ہے۔ ہم نے بڑی حد تک ان خصوصیات کو برقرار رکھنے کی کو شش کی ہے، تاکہ ان کے اسلوب اور طرزِ ادا میں تبدیلی نہ ہو۔ فارسی فتاویٰ بھی بڑے ہی آسان اور سہل اسلوب میں لکھے گئے ہیں ،مگر چو نکہ اب فارسی زبان برصغیر میں لکھنے پڑھنے کی زبان نہ رہی، اس لیے ضرورت محسوس ہوئی کہ ان فتاویٰ کا اردو ترجمہ بھی شائع کیا جائے، تاکہ عام قارئین مستفید ہوسکیں ۔ عربی فتوؤں کے بھی اردو ترجمے دیے گئے ہیں ۔ اصل عربی فتوے ان کے عربی رسالوں کے مجموعے میں بھی شامل رہیں گے، جس کی اشاعت جلد ہی متوقع ہے۔ ان فتاویٰ میں جو اقتباسات عربی اور فارسی کتابوں سے لیے گئے ہیں ، موجودہ ایڈیشن میں ان کے اردو ترجمے شامل کر دیے گئے ہیں ۔ اس مجموعے کوفقہی مضامین (موضوعات) کے اعتبار سے مرتب کیا گیا ہے۔ان کے (۵) فارسی فتوؤں اور (۵) عربی فتوؤں کے ارد و ترجمے بھی شامل ہیں ۔ اس طرح فتاویٰ کی کل تعداد (۵۶) ہوتی ہے۔ یہ سب یا تو علامہ عظیم آبادی نے اردو میں لکھے ہیں یا ان کی فارسی اور عربی تحریروں سے اردو میں منتقل کیے گئے ہیں ۔ ان کے اصل فارسی فتاویٰ بھی کتاب میں شامل ہیں ۔ اس مجموعے میں ان کی اشاعت کا مقصد ایک تو یہ ہے کہ ترجمے کے علاوہ علامہ عظیم آبادی کی اصل تحریریں بھی محفوظ ہوجائیں ، دوم یہ کہ اہل علم اور فارسی داں حضرات ان سے براہ راست استفادہ کر سکیں اور ان کے اسلوب سے واقف ہوسکیں ۔ ترجموں کے ساتھ اصل فتاویٰ کی طرف رجوع کرنے سے مزید فوائد کے حصول کی امید ہے۔ ہم نے اپنی حد تک اس مجموعے کو زیادہ سے زیادہ مکمل بنانے کی کوشش کی ہے، پھر بھی ممکن ہے ان کی بعض تحریریں ہماری نظر سے نہ گزری ہوں ، اس وجہ سے وہ اس مجموعے میں شامل نہ ہو سکی ہوں ۔ اہل علم سے امید ہے کہ وہ ان کی نشاندہی فرمائیں گے، تاکہ آئندہ ایڈیشن میں ہم ان کا اضافہ
Flag Counter