Maktaba Wahhabi

84 - 702
دوسرے ہنود اوسکے ذبح کرنے میں مانع ہوتے ہیں اور ان پاٹھیوں کا جس کو ہندو گنگا کو چڑھا دیتے ہیں اور ان غلوں کا جو چڑھائے گئے ہیں قبور و اوثان پر۔ بینوا توجروا۔ اور یہ سب ما أھل بہ لغیر اﷲ میں داخل ہیں یا نہیں ؟[1] جواب : فی الواقع سانڈ حلال طیب ہے، کیوں کہ از روے آیات و احادیث کے تمام صحابہ اورعلماء تابعین و ائمہ مجتہدین نے سانڈ کو حلال فرمایا ہے۔ اس کا بیان تمام کتبِ تفاسیر میں موجود ہے۔ واﷲ اعلم حررہ أبو الطیب محمد شمس الحق عظیم آبادي 3۔ خدا کے سوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا اور کسی نبی یا ولی کے لیے علم غیب اور حاضر و ناظر کا اعتقاد رکھنا؟[2] سوال : سوائے خدا کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے یا اور کسی نبی یا ولی وغیرہ کے لیے علم غیب اور ہر جگہ حاضر ناظر ہونا ثابت ہے یا نہیں ؟ اور در صورت نہ ہونے کے جو شخص سوائے خدا کے کسی نبی یا ولی وغیرہ کے لیے علم غیب اور ہر جگہ حاضر ناظر ہونا ثابت کرے از روئے قرآن و حدیث کے اس پر کیا حکم ہوگا؟ جواب : علم غیب اور حضوری ہر جا کی مخصوص ہے ساتھ اللہ تعالیٰ کے۔ سوائے اس کے اور کسی میں ، خواہ
Flag Counter