Maktaba Wahhabi

248 - 702
أبي رافع مولی النبي صلی اللّٰهُ علیه وسلم عن عکرمۃ عن ابن عباس‘‘[1] [روایت کیا ہمارے لیے احمد بن صالح نے عبد الرزاق سے اور انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے بیان کیا ابن جریج نے اور انہوں نے کہا کہ بیان کیا ہمارے لیے بنی ابی رافع نے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مولیٰ ہے اور انہوں نے عکرمہ سے اور انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے] اس کے کل رواۃ ثقہ ہیں اور معروفین سے ہیں ۔ سوائے شیخ ابن جریج کے کہ وہ مجہول ہے۔ پس تعلیق مغنی میں استثنا ء موجود ہے۔عبارت اس کی یہ ہے: ’’و ھذا حدیث جید الإسناد، غیر أن بعض بني أبي رافع لم یعرف‘‘ انتھی [یہ حدیث عمدہ اسناد والی ہے۔ البتہ اس میں ’’بعض بني أبي رافع‘‘ غیر معروف ہیں ۔ ختم شد] ہاں ’’بني أبي رافع‘‘ سے نفی صدورِ کذب کی گئی ہے، مگر اس سے جہالتِ راوی رفع نہیں ہوسکتی۔ واللّٰه أعلم بالصواب۔ حررہ الفقیر الحقیر أبو الطیب محمد شمس الحق العظیم آبادي عفی عنہ في شعبان ۱۳۲۶ ھ۔
Flag Counter