Maktaba Wahhabi

228 - 702
بین اثنین لا ثالث لھما: الإمساک بمعروف، والتسریح بإحسان، و ھذا لیس ممسکا بمعروف فلم یبق إلا الفراق‘‘ [اس میں معروف طریقے سے امساک واجب ہے اور اذیت پہنچانے کی حرمت ہے، اسی سے امام شافعی نے استدلال کیا ہے کہ نفقہ نہ دے سکنے والے شخص اور اس کی بیوی کے درمیان تفریق کردی جائے گی، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے دو میں سے ایک کا اختیار دیا ہے، تیسری کوئی چیز نہیں ہے: معروف طریقے سے روک لیا جائے یا احسن طریقے سے رخصت کردیا جائے اور یہ معروف طریقے سے امساک نہیں ہے، تو اب فراق یعنی جدائی ہی کی صورت باقی رہ جاتی ہے] اور حدیث شریف میں ہے: ’’عن أبي ھریرۃ رضی اللّٰه عنہ عن النبي صلی اللّٰهُ علیه وسلم قال في الرجل لا یجد ما ینفق علی امرأۃ قال: یفرق بینھما‘‘ رواہ الدارقطني، ھکذا في منتقی الأخبار لمجد الدین ابن تیمیۃ۔[1] [ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسے شخص کے بارے میں فرمایا تھا جو اپنی بیوی پر خرچ کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا کہ ان دونوں کے درمیان تفریق کردی جائے۔ اس کی روایت دار قطنی نے کی ہے۔ مجد الدین ابن تیمیہ کی ’’منتقی الأخبار‘‘ میں ایسے ہے] اور ’’نیل الأوطار شرح منتقی الأخبار‘‘ میں ہے : ’’وفي الباب عن سعید بن المسیب عند سعید بن منصور والشافعي وعبد الرزاق‘‘[2] [ اس باب میں سعید بن المسیب کے واسطے سے سعید بن منصور ، شافعی اور عبدالرزاق کے ہاں روایت منقول ہے]
Flag Counter