Maktaba Wahhabi

221 - 702
[اور احمد نے اپنی مسند میں حسن سند کے ساتھ عبدالرحمان بن عوف کے واسطے سے تخریج کی ہے کہ انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب عورت پانچوں وقت کی نماز پڑھے گی اور رمضان کے مہینے کے روزے رکھے گی، اور اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرے گی اور اپنے شوہر کی اطاعت کرے گی تو اس سے کہا جائے گا کہ جنت میں جن دروازوں سے چاہے داخل ہوجائے۔ ابن حبان نے بھی اپنی صحیح میں ابوہریرہ کے واسطے سے اسی کے مثل روایت کی ہے] قال الغزالي في إحیاء العلوم تحت ھذا الحدیث: ’’و قولہ: (( وأطاعت زوجھا دخلت جنۃ ربھا )) فأضاف النبي صلی اللّٰهُ علیه وسلم طاعۃ الزوج إلی مباني الإسلام‘‘[1]انتھی [غزالی نے احیاء العلوم میں اس حدیث کے ذیل میں کہا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول کہ ’’اپنے شوہر کی اطاعت کرے گی تو اپنے رب کی جنت میں داخل ہوگی۔‘‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے شوہر کی اطاعت کا ذکر اسلام کی بنیاد میں فرمایا ہے۔ختم شد] وأخرج البزار بإسناد جید، وابن حبان في صحیحہ، عن أبي سعید الخدري قال: أتی رجل بابنتہ إلی رسول اللّٰه صلی اللّٰهُ علیه وسلم فقال: إن ابنتي ھذا أبت أن تتزوج، فقال لھا رسول اللّٰه صلی اللّٰهُ علیه وسلم : أطیعي أباک، فقالت: والذي بعثک بالحق لا أتزوج حتی تخبرني ما حق الزوج علی زوجۃ؟ قال: حق الزوج علی زوجتہ لو کانت بہ قرحۃ فلحستھا أو انتشر منخراہ صدیدا أو دما تم ابتلعتہ ما أدت حقہ، قالت: والذي بعثک بالحق لا أتزوج أبدا فقال النبي صلی اللّٰهُ علیه وسلم : لا تنکحوھن إلا بإذنھن‘‘[2] [بزار نے جید سند کے ساتھ اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں ابوسعید خدری کے واسطے سے تخریج کی ہے کہ انھوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص اپنی بیٹی کو لے کر آیا اور کہا کہ میری اس بیٹی نے شادی سے انکار کردیا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس (لڑکی) سے
Flag Counter