Maktaba Wahhabi

197 - 702
انھوں نے کہا کہ ہم سے غالب بن عبیداللہ نے بیان کیا، انھوں نے کہا کہ میں نے مجاہد کو اللہ تعالیٰ کے اس قول کے سلسلے میں کہتے ہوئے سنا: ’’تم لوگوں کا ولی تو صرف اللہ اور اس کا رسول! … الآیہ۔ انھوں نے کہا کہ (یہ آیت) علی بن ابی طالب کے بارے میں نازل ہوئی تھی، انھوں نے صدقہ کردیا جب وہ رکوع میں تھے] یہ چار آثار ہیں سدّی و ابو جعفر و عتبہ بن ابی حکیم و مجاہد کے۔ پس تین آثار اخیرہ سے معلوم ہوا کہ یہ آیہ کریمہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شان میں نازل ہوئی ہے۔ واللہ اعلم۔
Flag Counter