Maktaba Wahhabi

196 - 702
عبدالملک نے ابو جعفر کے واسطے سے، انھوں نے کہا کہ میں نے ان سے اس آیت کے بارے میں پوچھا: ’’تم لوگوں کا ولی صرف اللہ، اس کا رسول اور وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے، نماز قائم کرتے ہیں ، زکوۃ دیتے ہیں اور رکوع کرنے والے ہیں ۔‘‘ ہم نے پوچھا کہ کون لوگ ایمان لائے؟ انھوں نے کہا کہ جو لوگ ایمان لائے، ہم نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ یہ آیت علی بن ابی طالب کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔ انھوں نے کہا کہ علی ان لوگوں میں شامل ہیں جو ایمان لائے] ’’حدثنا ابن وکیع قال: ثنا المحاربي عن عبد الملک قال: سألت أبا جعفر عن قول اللّٰه {اِنَّمَا وَلِیُّکُمُ اللّٰہُ وَ رَسُوْلُہٗ ۔۔۔} و ذکر نحو حدیث ھناد عن عبدۃ‘‘ [ہم سے ابن وکیع نے حدیث بیان کی، انھوں نے کہا کہ ہم سے محاربی نے عبدالملک کے واسطے سے بیان کیا، انھوں نے کہا کہ میں نے ابوجعفر سے اللہ تعالیٰ کے اس قول کے بارے میں سوال کیا: {اِنَّمَا وَلِیُّکُمُ اللّٰہُ وَ رَسُوْلُہٗ ۔۔۔} تو انھوں نے ہناد بواسطہ عبدہ ایسی ہی حدیث بیان کی] ’’حدثنا إسماعیل بن إسرائیل الرملي قال: ثنا أیوب بن سوید قال: ثنا عتبۃ بن أبي حکیم في ھذہ الآیۃ: {اِنَّمَا وَلِیُّکُمُ اللّٰہُ وَ رَسُوْلُہٗ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوا الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ ۔۔۔} قال: علي بن أبي طالب‘‘ [اسماعیل بن اسرائیل الر ملی نے ہم سے حدیث بیان کی، انھوں نے کہا کہ ہم سے ایوب بن سوید نے بیان کیا، انھوں نے کہا کہ ہم سے عتبہ بن ابوحکیم نے اس آیت کے بارے میں بیان کیا: ’’تمھارا ولی تو صرف اللہ، اس کا رسول اور مومنین ہیں ‘‘ انھوں نے کہا کہ وہ علی بن ابی طالب ہیں ] ’’حدثني الحارث قال: ثنا عبد العزیز قال: ثنا غالب بن عبید اللّٰه قال: سمعت مجاھدا یقول في قولہ: {اِنَّمَا وَلِیُّکُمُ اللّٰہُ وَ رَسُوْلُہٗ} الآیۃ۔ قال: نزلت في علي بن أبي طالب، تصدق وھو راکع‘‘[1] [ ہم سے حارث نے حدیث بیان کی، انھوں نے کہا کہ ہم سے عبدالعزیز نے بیان کیا،
Flag Counter