Maktaba Wahhabi

168 - 702
وحقیقۃ الصدقۃ تملیک المال من الفقیر، و ھذا في البناء ظاھر، وکذا في التکفین، لأنہ لیس تملیکا للکفن من المیت‘‘[1] انتھی [یہ قول کہ تملیک نہیں پائی جاتی، جو اہم رکن ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس کو صدقے کا نام دیا ہے اور صدقے کی حقیقت فقیر کو مال کا مالک بنانا ہے۔ یہ چیز تعمیر میں ظاہر ہے، ایسا ہی معاملہ تکفین کے سلسلے میں ہے، کیونکہ تکفین میں میت کو کفن کا مالک نہیں بنایا جاتا۔ ختم شد] ’’البنایۃ في شرح الہدایۃ للعیني‘‘ میں ہے: ’’لا یبنی بالزکوٰۃ مسجد، لأن الرکن في الزکوٰۃ التملیک۔۔۔ (و ھو الرکن) وکذا لا تبنی بہا القناطر والسقایات، ولایحفر بھا الآبار، و لا تصرف في إصلاح الطرقات و سد الثغور، و نحو ذلک مما لا یملک فیہ‘‘[2]انتھی [زکات کے مال سے مسجد تعمیر نہیں کی جا سکتی، کیونکہ زکات کا اہم رکن فقیر کو مال کامالک بنانا ہے اور یہ چیز اس میں نہیں پائی جاتی اور نہ اس سے میت کی تجہیز و تکفین کی جاسکتی ہے، کیونکہ یہاں بھی میت کی ملکیت ثابت نہیں ہوتی، جو ایک رکن ہے۔ اسی طرح سے پل نہیں بنائے جاسکتے اور نہ کنویں کھودے جا سکتے ہیں ۔ سڑکوں کی مرمت و درستی اور سرحدوں کی حفاظت وغیرہ کے کام بھی زکات سے نہیں کیے جاسکتے، کیونکہ ان سے تملیک ثابت نہیں ہوتی۔ ختم شد] اور ’’البحر الرائق‘‘ میں ہے: ’’ولا تدفع إلی بناء مسجد، و تکفین میت، وقضاء دینہ، و شراء قن یعتق، وعدم الجواز لانعدام التملیک الذي ھو الرکن في الأربعۃ۔۔۔ والحیلۃ في الجواز في ھذہ الأربعۃ أن یتصدق بمقدار زکاتہ علی فقیر، ثم یأمرہ بعد ذٰلک بالصرف إلی ھذہ الوجوہ، لیکون لصاحب المال ثواب الزکاۃ، وللفقیر ثواب ھذہ القرب، کذا في المحیط، وأشار المصنف
Flag Counter