Maktaba Wahhabi

121 - 702
[اور اس کی روایت ابن خزیمہ، ابن حبان اور حاکم نے اپنی صحاح میں کی ہے۔ حاکم نے کہا ہے کہ مسلم کی شرط کے مطابق یہ حدیث صحیح ہے، لیکن دونوں نے اس کی تخریج نہیں کی ہے] اور روایت کیا دارقطنی نے سنن مجتبی میں : ’’عن محمد بن الحسن الأسدي عن حماد بن سلمۃ عن ثابت عن أنس أن رجلا جاء و قد صلی رسول اللّٰه فقام یصلي وحدہ، فقال رسول اللّٰه صلی اللّٰهُ علیه وسلم : من یتجر علی ھذا فیصلي معہ؟‘‘[1] [محمد بن حسن اسدی کے واسطے سے روایت ہے، اور وہ حماد بن سلمہ کے واسطے سے، اور وہ ثابت کے واسطے سے، اور وہ انس کے واسطے سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی آیا جب کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ چکے تھے، وہ کھڑا ہوگیا اور تنہا نماز پڑھنے لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کون ہے جو اس شخص سے تجارت کرے گا اور اس کے ساتھ نماز پڑھے گا؟] کہا زیلعی نے اس حدیث دارقطنی کے بارے میں : ’’وسندہ جید‘‘[2] انتھی [اور اس کی سند عمدہ ہے] اور بھی روایت کیا دار قطنی نے: ’’عن عصمۃ بن مالک الخطمي قال: کان رسول اللّٰه صلی اللّٰهُ علیه وسلم قد صلی الظھر، وقعد في المسجد، إذ دخل رجل یصلي، فقال علیہ السلام: ألا رجل یقوم فیتصدق علی ھذا فیصلي معہ؟‘‘[3] [عصمہ بن مالک الخطمی کے واسطے سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز پڑھ چکے تھے اور مسجد میں بیٹھے تھے کہ ایک آدمی داخل ہوا اور نماز پڑھنے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا کوئی ایسا ہے جو کھڑا ہو اور اس شخص پر صدقہ کر ے اور اس کے ساتھ نماز پڑھے؟] اوریہ حدیث اگرچہ ضعیف ہے، مگر چنداں مضر نہیں ، کیونکہ طرق متعددہ سے یہ حدیث ثابت ہے۔ اور روایت کیا بزار نے مسند میں :
Flag Counter